رات ہو چکی تھی۔ شہر کی روشنیاں دیکھنے کے لئے سیئرز ٹاور جانے کا قصد کیا۔ گوگل سے معلوم ہوا کہ اس کا نام بدل کر ولس ٹاور ہو چکا ہے۔ وہاں لمبی لائن تھی۔ کوئی گھنٹہ لگا اوپر پہنچنے میں۔
یوں ہی فیلڈ میوزیم مل گیا تھا سرِ شکاگو چلتے چلتے
میوزیم میں قدیم مصر کے سیکشن میں کافی وقت گزارا کہ بیٹی اس سمسٹر قدیم مصر پر ایک کورس لے رہی تھی اور اس کے پاس معلومات کا خزانہ تھا
پنجابی والا اس سے بڑا مسئلہ ہے کہ فارسی سیکھ کر کم از کم تیل تو بیچ سکتے ہیں (اگرچہ عالمی منڈی میں آجکل قیمت کم ہے) پنجابی سیکھ کر کیا کریں گے
لگتا ہے آپ کو ایک ہنستے ہوئے لمبوتری ویڈیو اور دو مضامین سوشل میڈیا کے حقیقی زندگی نہ ہونے پر بھیجنے پڑیں گے