نتائج تلاش

  1. علی وقار

    ورڈل/اردل

    Urdle (655) اُردل 3/7 🟧🟧⬛⬛ ⬛🟦🟦⬛ 🟦🟦🟦🟦 https://urdle.chaoticity.com
  2. علی وقار

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    لارڈز کرکٹ گراؤنڈ، لندن کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پانچ مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل منعقد ہوا۔ دو مرتبہ ویسٹ انڈیز نے فتح سمیٹی۔ بھارت، آسٹریلیا اور انگلستان اس میدان میں ایک ایک بار فتح یاب ہوئے۔ پاکستان کو 1999ء میں اس میدان پر فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
  3. علی وقار

    っ ♥ っ ورلڈ کپ کرکٹ اعداد و شمار کے آئینے میں! ♥

    اکیسویں صدی میں پاکستان کی ٹیم کی ورلڈ کپ کرکٹ میں سب سے عمدہ کارکردگی محض ایک بار سیمی فائنل تک رسائی تھی۔ سن دو ہزار گیارہ میں پاکستان اور بھارت کے مابین سیمی فائنل میچ کھیلا گیا تھا جس میں بھارت کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
  4. علی وقار

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    ایک ایسی دنیا بھی ہے جہاں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف دو پوائنٹس مل چکے ہیں اور ایمپائر کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یقین نہ آئے تو دیکھ لیجیے۔
  5. علی وقار

    فیضؔ صاحب اور تحریکِ آزادیِ فلسطین

    عمدہ شراکت۔
  6. علی وقار

    جانے کب ہوں گے کم، اِس دُنیا کے غم۔ محض بیس ایام میں تین ہزار سے زائد معصوم فلسطینی بچوں کی...

    جانے کب ہوں گے کم، اِس دُنیا کے غم۔ محض بیس ایام میں تین ہزار سے زائد معصوم فلسطینی بچوں کی شہادت! کیا یہ معمولی واقعہ ہے جسے نظر انداز کر دیا جائے۔ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے: یونیسیف
  7. علی وقار

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    معصومانہ سی شرط ہے کہ سری لنکا کو مدد کے لیے آگے بڑھنا ہو گا، وہ بس نیوزی لینڈ کو ہرا کر میدان صاف کرے اس کے بعد شرافت دکھائے اور پھر اپنے اگلے تین میچوں میں سے صرف ایک میچ جیتے۔ نیوزی لینڈ کو بھی چاہیے کہ سری لنکا سے تو کم از کم ہار ہی جائے اور رن ریٹ کو بھی گرائے تو کیا ہی بات ہے۔ سری لنکا پر...
  8. علی وقار

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    ابھی بھی، بقول لوکل میڈیا، امکانات باقی ہیں، حسبِ توقع!بس ہماری فرمائشیں بہت بڑی ہیں اور دیگر ٹیمیں اس کے مطابق چلیں گی یا نہیں، سوال فقط یہ ہے! ورلڈکپ میں پاکستان کی امیدیں برقرار آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے اگر مگر کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے، قومی ٹیم 4 میچ ہار کر بھی...
  9. علی وقار

    یہ بات چیت تو چلتی رہے گی تاہم اس بحث مباحثے میں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اسرائیل کے سیاہ...

    یہ بات چیت تو چلتی رہے گی تاہم اس بحث مباحثے میں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اسرائیل کے سیاہ کرتوتوں نے ہی معاملات کو یہاں تک پہنچایا ہے۔ میرا موقف بعینہ وہی ہے جس کا اظہار منیر اکرم صاحب نے کیا ہے۔ اس لیے، ان کی ویڈیو کی شراکت کی تھی۔ میرا خیال ہے، اس موضوع پر بہت بات ہو گئی۔
  10. علی وقار

    میں عرض کر چکا ہوں۔ مزید کرید مناسب نہ ہے۔ آپ خود بھی کچھ ریسرچ کر لیجیے۔ اور آپ سے یہ گزارش ہے...

    میں عرض کر چکا ہوں۔ مزید کرید مناسب نہ ہے۔ آپ خود بھی کچھ ریسرچ کر لیجیے۔ اور آپ سے یہ گزارش ہے کہ اس پر بھی غور فرمائیے کہ مسلم ممالک سمیت اکثر ریاستیں اسرائیل کے ساتھ حماس کی مذمت بھی کیوں کر رہی ہیں؟ اس کے باوجود، اگر آپ اس معاملے پر، بات چیت چاہتے ہیں تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔
  11. علی وقار

    میرا خیال ہے کہ سات اکتوبر کو جو ہوا، اس کی ویڈیوز موجود ہیں۔ وہ دیکھ لیجیے۔ میں انہیں دوبارہ...

    میرا خیال ہے کہ سات اکتوبر کو جو ہوا، اس کی ویڈیوز موجود ہیں۔ وہ دیکھ لیجیے۔ میں انہیں دوبارہ دیکھنا، اور یہاں ان کی شراکت کرنا پسند نہ کروں گا۔
  12. علی وقار

    احمد بھائی، میں آپ سے متفق ہوں۔ میرا خیال ہے کہ ہر ایک کی نیت صاف ہے۔ رائے مختلف ہو سکتی ہے۔

    احمد بھائی، میں آپ سے متفق ہوں۔ میرا خیال ہے کہ ہر ایک کی نیت صاف ہے۔ رائے مختلف ہو سکتی ہے۔
  13. علی وقار

    یعنی آپ یہ فرما رہے ہیں کہ سات اکتوبر کو حماس نے یا حماس کے جنگجوؤں نے کوئی ایسا کام نہ کیا کہ...

    یعنی آپ یہ فرما رہے ہیں کہ سات اکتوبر کو حماس نے یا حماس کے جنگجوؤں نے کوئی ایسا کام نہ کیا کہ اُن کو بھی موردِ الزام ٹھہرایا جا سکے؟ اگر کچھ غلط ہوا بھی ہے تو وہ انفرادی فعل ہے؟ کیا یہی آپ کا موقف ہے؟
  14. علی وقار

    جی میں نے ایسا نہیں کہا۔ میں نے جو لکھا ہے، اس پر قائم ہوں۔ کچھ برا لگا ہو تو معذرت قبول...

    جی میں نے ایسا نہیں کہا۔ میں نے جو لکھا ہے، اس پر قائم ہوں۔ کچھ برا لگا ہو تو معذرت قبول فرمائیے۔ میرا ایسا کوئی ارادہ نہ تھا۔ اگر مجھے لگا کہ میرے رائے غلط ہے تو رجوع کر لوں گا۔
  15. علی وقار

    مسلمان اپنی حد تک جواب دہ ہیں۔ سات اکتوبر کو بھی بہت کچھ غیر مناسب ہوا، آپ ویڈیوز ملاحظہ کر سکتے...

    مسلمان اپنی حد تک جواب دہ ہیں۔ سات اکتوبر کو بھی بہت کچھ غیر مناسب ہوا، آپ ویڈیوز ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
  16. علی وقار

    احمد بھائی، یہ تحریر پڑھ کر بھی یہ سوال سامنے کا ہے کہ اگر تعلیماتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہی...

    احمد بھائی، یہ تحریر پڑھ کر بھی یہ سوال سامنے کا ہے کہ اگر تعلیماتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہی پیش نظر ہیں تو پھر جنگی قوانین اور ضوابط سے ایسی شدید لا علمی کس باعث تھی؟ مزاحمت کرنا، آزادی کے لیے اسلحہ اٹھانا جرم نہیں، عین ثواب ہے۔ تاہم، حماس کی موجودہ حکمت عملی کا آؤٹ پٹ کیا نکلا؟سات اکتوبر کے...
  17. علی وقار

    غلط حکمت عملی کسی سے بھی بن سکتی ہے۔ اسلاف کا نام لے کر حماس کے موجودہ اقدام کی توثیق نہیں کی جا...

    غلط حکمت عملی کسی سے بھی بن سکتی ہے۔ اسلاف کا نام لے کر حماس کے موجودہ اقدام کی توثیق نہیں کی جا سکتی بالخصوص سات اکتوبر کو جو مناظر دیکھنے کو ملے، وہ مسلمانوں کو سکھائے گئے جنگی ضوابط سے بھی میل نہ کھاتے تھے۔ پوری دنیا میں مسلم یہ مناظر دیکھ کر چونک گئے تھے اور اہل علم نے جو خدشات ظاہر کیے تھے،...
  18. علی وقار

    ہم جو اسرائیل کی مذمت کر رہے ہیں، وہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم، جو کہ آج بھی ڈھائے...

    ہم جو اسرائیل کی مذمت کر رہے ہیں، وہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم، جو کہ آج بھی ڈھائے جا رہے ہیں، اس سے بھی پہلے بھی ڈھائے گئے ہیں، کے سبب ہے۔ مذمت سے بڑھ کر اگر کچھ کرنے کا اختیار ہے تو وہ ریاستوں کا ہے۔ ہم اسی حد تک جا سکتے ہیں، جس کی اجازت ہے۔
  19. علی وقار

    جان دینا اور حق کی راہ میں جان دینا عین سعادت ہے مگر حماس کی جنگی حکمت عملی سے مجھے اختلاف ہے۔...

    جان دینا اور حق کی راہ میں جان دینا عین سعادت ہے مگر حماس کی جنگی حکمت عملی سے مجھے اختلاف ہے۔ تمام فلسطینی بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ اس وقت، اسرائیل اس پوزیشن میں اس لیے بھی آ گیا ہے کہ اسے موقع ہاتھ لگ گیا ہے۔ جو کچھ اب ہور ہا ہے، اسے دیکھ کر حماس کا اقدام دانائی معلوم نہیں ہوتا۔
  20. علی وقار

    دنیا میں پاور گیم چلتی ہے برادر۔ مسلمان جب طاقت ور تھے تو وہ بھی یہی کہتے تھے، مسلم بن جاؤ یا...

    دنیا میں پاور گیم چلتی ہے برادر۔ مسلمان جب طاقت ور تھے تو وہ بھی یہی کہتے تھے، مسلم بن جاؤ یا جزیہ دو۔ اب جو پانچ بڑی قوتیں ہیں، وہ ویٹو پاور رکھتی ہیں۔ یہ قوتیں ٹیکنالوجی میں آگے نکل گئیں اور آج کمانڈنگ پوزیشن میں ہیں۔
Top