انڈین فینز اب کافی میچور ہو چکے ہیں کیونکہ ایک میچ جو وہ ایک زمانہ قبل ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف، شاید 1996 میں، سیمی فائنل، ہارے تھے تو بہت سے ایشوز بن گئے تھے۔
اگر اوس (شبنم) نے پڑنا ہے تو اس کا وقت یہی ہے۔ اگر اوس پڑ گئی تو شاید انڈیا کے ارمانوں پر بھی اوس پڑ جائے۔ بصورت دیگر کینگروز کو بہت زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ انڈیا کی ٹیم آسانی سے ہار ماننے والی نہیں ہے۔
انڈیا کی ٹیم نے جو پہلا ورلڈ کپ 1983 میں جیتا تھا، وہ بھی باؤلنگ کے زور پر جیتا تھا۔
Final, Lord's, June 25, 1983, Prudential World Cup
India
183
West Indies
(52/60 ov, T:184) 140
India won by 43 runs
مجموعی طور پر انڈیا کی ٹیم زیادہ مضبوط ہے مگر آسٹریلیا کی ٹیم فیلڈنگ کے حوالے سے زیادہ بہتر لگی۔ ممکن ہے آج آسٹریلیا کا دن ہو مگر انڈیا کے باؤلرز فی الوقت عمدہ باؤلنگ کروا رہے ہیں۔