روہت میچ کو آسٹریلیا سے بہت دُور لیے جا رہے تھے کہ ان کا ایک مشکل کیچ پکڑ لیا گیا۔ اب کوہلی کو چارج سنبھالنا ہو گا جب تین وکٹیں گر گئی ہیں۔ انڈیا کے مڈل آرڈر کا صحیح معنوں میں امتحان ورلڈ کپ میں شاید پہلی بار ہو گا۔
آج ہے فائنل، ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا۔ ٹاس ہونے کو ہے! آسمان صاف ہے اور میچ میں بارش کے امکانات ندارد ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ انڈیا تیسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتے گا یا آسٹریلیا چھٹی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔
ڈیوڈ ملر نے یادگار اننگز کھیلی۔ شروع کے دس اوورز سے میچ کی سمت کافی حد تک واضح ہو جانے کا امکان ہے۔ اگر دو تین وکٹیں گر گئیں تو میچ کانٹے دار، وگرنہ بور اور شاید یک طرفہ ہو جائے گا۔