مزاروں پر محبت جاودانی سن رہے تھے
کبوتر کہہ رہے تھے ہم کہانی سن رہے تھے
سفر کرنا میرا شوق ہے۔ اور بالخصوص مزاروں پہ جانے کے لیے۔ میرے لئے ایک مشن کی حیثیت رکھتا ہے۔ کسی بزرگ کے بارے میں معلوم ہو جائے تو ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ ان کی بارگاہ سے ہوکر آیا جائے۔
اپنے بڑوں سے ایک بات اکثر سننے کو...