صفائے شیشۂ من، لا الہ' الا ھو
لگی ہے دل کی لگن، لا الہ' الا ھو
کھلے یہ آنکھ تو کھلتے ہی ایک نور سحر
یہ نور کی ہے اٹھن، لا الہ' الا ھو
نگاہ شیخ نگاہوں میں ہاتھ ہاتھوں میں
کھلی زباں تو سخن، لا الہ' الا ھو
چڑھا ہے "احسن تقویم" کا یہ پہناوا
ڈلا ہے اس میں بدن، لا الہ' الا ھو
کثیف روح و بدن...