بطور ایک کھلاڑی ندیم کو جیولین پھینکنے کے زاویے، ہوا کی رفتار وغیرہ کا اندازہ ضرور ہوتا ہو گا۔ اردو میں ایسے مضامین دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، غلطیاں اپنی جگہ۔
کاوش نہایت عمدہ ہے مگر مختلف الفاظ اور حتیٰ کہ اشعار کے مابین توقف کچھ زیادہ ہونا چاہیے تھا، یعنی اس غزل کے حساب سے پانچ منٹ کی ویڈیو ہونی چاہیے تھی۔ میرے خیال میں، تب زیادہ لطف رہتا۔ بہرصورت، تنقید کا کہا گیا تو کر دی گئی۔ برا نہ مانیے گا۔ :)
مدت کے بعد دیکھا عجب اس کا حال ہے
چہرے پہ گہرے غم کی لکیروں کا جال ہے
میں بھی تمہارے ساتھ چلوں گا مسافرو
اس دکھ بھرے دیار میں جینا محال ہے
صیاد تُو نے پاؤں کی زنجیر کھول دی
میں جانتا ہوں یہ بھی کوئی تیری چال ہے
طارق عزیز مرحوم