ہر شخص کبریا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
دعویٰ مرا بجا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
سجدہ کروں کے تیرے قدم چومتی رہوں
گھر کعبہ بن گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
سجدہ کروں گی تجھ کو تو کافر کہیں گے لوگ
یہ کون سوچتا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
کہتے ہیں لوگ تجھ کو مسیحا مگر یہاں
اک شخص مرگیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد...