غزل : عشق ہوجاتا ہے، ہوتا ہے! پہ کیوں ہوتا ہے : سید انور جاوید ہاشمی ؔ

مغزل

محفلین
غزل

عشق ہوجاتا ہے، ہوتا ہے! پہ کیوں ہوتا ہے
آ د می عشق میں کیوں خوارو زبوں ہوتا ہے؟

اُس نے پوچھا کہ سوا میرے کوئی ہے دل میں
ہاں! مگر ، اُس سے کہوں یا نہ کہوں ہوتا ہے

جس کو اظہار کی جراءت ملے، ارزانی رہے
اُس سُخن ور کے سُخن میں ہی فسوں ہوتا ہے

لفظ چُنتے ہیں تو ہوتی ہے غزل کا غذ پر
ریختہ گوئی میں سُنتے رہے یُوں ہوتا ہے

دل سے جو چاہتے ہیں کہنا، نہیں کہہ پا تے
ہجر اور وصل کا یک ساں مَضَمُوں ہوتا ہے

گھر سے نکلے ہیں پئے عرضِ تمنّا یارو
دیکھئے کتنی تمنّاؤ ں کا خوُں ہوتا ہے

سید انور جاوید ہاشمی ؔ
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب انتخاب ہے مغل بھائی۔۔۔۔۔!

ہاشمی صاحب کے کیا حال ہیں آج کل، مدت ہوئی اُن سے ملاقات ہوئے بھی۔
 
مغزل

محفلین
بہت خوب انتخاب ہے مغل بھائی۔۔۔۔ ۔!
ہاشمی صاحب کے کیا حال ہیں آج کل، مدت ہوئی اُن سے ملاقات ہوئے بھی۔
سلامت رہو پیارے تمھاری محبتوں کا مقروض ہوں ۔۔۔ ہاشمی صاحب سے کوئی سات آٹھ ماہ بعد جز وقتی سی ملاقات رہی ہے۔۔ اللہ کے فضل سے ہاشمی صاحب ٹھیک ٹھاک ہیں ۔
 
غزل
عشق ہوجاتا ہے، ہوتا ہے! پہ کیوں ہوتا ہے
آ د می عشق میں کیوں خوارو زبوں ہوتا ہے؟
اُس نے پوچھا کہ سوا میرے کوئی ہے دل میں
ہاں! مگر ، اُس سے کہوں یا نہ کہوں ہوتا ہے
گھر سے نکلے ہیں پئے عرضِ تمنّا یارو
دیکھئے کتنی تمنّاؤ ں کا خوُں ہوتا ہے
بہت خوب۔ شکریہ جناب محمود بھائی
 
مغزل

محفلین
بہ سر و چشم خلیل صاحب، ہاشمی صاحب آج کوئی سال بھر کے بعد مجھ غریب کے غریب خانے پر تشریف لائے ، ملاقات رہی اور آپ کے ہم نام خلیل الرحمٰن ایڈوکیٹ صاحب کا شعری مجموعہ ’’ جہادِ سخن‘‘ موصول ہوا۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سلامت رہو پیارے تمھاری محبتوں کا مقروض ہوں ۔۔۔ ہاشمی صاحب سے کوئی سات آٹھ ماہ بعد جز وقتی سی ملاقات رہی ہے۔۔ اللہ کے فضل سے ہاشمی صاحب ٹھیک ٹھاک ہیں ۔

ہاشمی صاحب کی خیر خیریت جان کر خوشی ہوئی۔ کسی دن اُن سے ملاقات کریں گے انشا اللہ ۔
 
مغزل

محفلین
ہاشمی صاحب کی خیر خیریت جان کر خوشی ہوئی۔ کسی دن اُن سے ملاقات کریں گے انشا اللہ ۔
ہاں پیارے ضرور انشا اللہ العزیز۔۔ بس فراغت نصیبی کی دعا ہے ۔۔
بہت ہی عمدہ انتخاب ہے۔۔جیتے رہیں اور خوش و خرم رہیں۔
سلامت باشید کاشفی بھیا۔۔
خوبصورت غزل ہے ۔۔۔۔
شکریہ بہنا سلامت رہیں ۔ جزاک اللہ
 
Top