33
جاتے تھے اور منصوبوں اور جاگیرداروں پر سرفراز ہوتے تھے۔ داراشکو کی چکلہ داری میں متھرا تھا۔ داراشکوہ کی پر گندگی کے سبب سے اس میں واقعہ طلب مفسدوں نے فساد مچا رکھا تھا۔ اورنگزیب نے جعفر خاں ولد اللہ وادی خاں کو اس چکلہ کی فوجداری و نظمِ مہمات سپرد کی۔ 17 کو اورنگزیب نے محمد سلطان کو حکم دیا۔...