ہم اپنی سہیلی کے ساتھ تیز تیز قدموں سے شیرٹن ہوٹل(آج کے موون پک) کے مرکزی دروازے کی جانب رواں دواں تھے ۔ آج پاکستان ٹیکسٹائل اینڈ کلودنگ فیسٹیول تھا۔ ہمارے کالج رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کو خصوصی اسٹال دیا گیا تھا جہاں ہمارے کلودنگ اور ٹیکسٹائل کے پروجیکٹس رکھے گئے تھے۔ جن...