جانگلوس نامے کی کہانی بھی بڑی دلچسپ ہے کہ جانگلوس نامی کمپنی کا یہ موٹر سائیکل صاحب بھلکڑ کے زیر استعمال رہا جب وہ زمانہ طالب علمی میں دارالحکومت میں سکونت پذیر تھے پھر وقت نے انگڑائی لی اور صاحب پردیسیوں میں شمار ہونے لگے ۔
اس دوران ہمیں موٹر سائیکل کی تنگی رہتی تو ہم نے ان سے گزارش کی کہ اگر...