نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے
یہی سمجھ لے ذرا پہلے تو کہ تو کیا ہے
ہے ان کی یاد سے دل کا وہ عالمِ رنگیں
کہ جس کے سامنے دنیائے رنگ و بو کیا ہے
نبیؐ کا چہرۂ پُر نور ہے خوشا گل گوں
مقابلہ میں یہ مہتابِ زرد رو کیا ہے
ہے کائنات یہ ساری اسی کے صدقہ میں
فقط یہ ایک ہی دنیائے چار سو کیا ہے...
ایک اور انفارمیشن یہ ملی ہے۔ قطرے قطرے سے دریا بن ہی جائے گا۔ :)
ویسے تھیسس کے لیے لائبریریز کی خاک چھانیں تو زیادہ مواد مل سکتا ہے۔ :)
مولوی نذیر احمد دہلوی:احوال و آثار :پی ایچ ڈی مقالہ
سید وقار عظیم :نگراں
1967 :سال
پنجاب یونیورسٹی. لاہور :یونیورسٹی
ارشد چوہدری صاحب، محفل میں خوش آمدید۔
ماشاء اللہ اچھے خیالات ہیں۔
محفل میں کوشش کریں کہ ٹیکسٹ کی صورت میں پوسٹ کریں۔
دوسری بات یہ کہ کلام کچھ اصلاح کا متقاضی ہے، اگر اصلاحِ سخن کے زمرہ میں پیش کیا جائے تو اساتذہ رہنمائی کر سکتے ہیں۔ :)
دادا مرحوم کی آخری غزل جو انھوں نے 16 دسمبر 1993ء کو لکھی۔ 4 جنوری 1994ء کو ان کا انتقال ہوا۔
شگفتہ، دلنشیں، سادہ رواں ہے
یہ اپنا اپنا اندازِ بیاں ہے
لگی ہے آگ، شعلے ہیں، دھواں ہے
چمن میں میرے خیریت کہاں ہے
خدنگِ ناز اُدھر اور تیغِ ابرو
اِدھر دونوں کی زد پر میری جاں ہے
ذرا میں خوش، ذرا میں...