یہ بائیو کیمک پر ابو کو بھی ان کے ایک دوست نے لگایا تھا۔ ابو بارہ جرمن دوائیاں خرید کر لائے تھے۔ انھوں نے ابو کو ایک کتاب بھی دی تھی، جس میں انھی بارہ کیمیکلز سے تمام امراض کی دوائی بنانے کا نسخہ موجود تھا۔ کچھ عرصہ ابو نے یہ شغل کیا۔ پھر اس مقصد سے خریدی گئیں میٹھی گولیاں پوتوں پوتیوں کو کھلا...