محمد ہادی رضا قلی خان ہدایت کے "تذکرہٴ ریاض العارفین" میں اوحدی کرمانی کے احوال میں کچھ اس طرح سے مذکور ہے کہ بغداد میں جب ایک شاہزادے نے انکی "شاہد بازی" کا حال سنا تو اپنے ہاتھوں سے انہیں قتل کرنے کیلیے نکل کھڑا ہوا، جب وہ اوحدی کرمانی کی مجلس میں پہنچا تو آپ نے اس کا ارادہ بھانپتے ہوئے فی...