اس سارے قضیے کا مطالعہ کتب سے کیا تعلق ہے؟ ایسے موضوعات کو پلیز متعلقہ فورم ہی میں پوسٹ کریں اور مدیران اعلیٰ سے استدعا ہے کہ ایسے کیسز کو نپٹا دیا کریں :)
جی اس تکون کا ایک زاویہ نہ جانے کہاں زاویہ نشین ہو گیا، ناصر کاظمی یاد آ گیا
وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی
وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا :)
واہ واہ واہ، محب کے بارے میں کیا کہا جائے، محب کے آخر میں اگر ترنگ کی تے کا اضافہ کر لیا جائے تو محبت ہے اور اگر شروع میں مزاح کی میم ہٹا بھی دی جائے تو حُب ہے اور محب ہر دو صورتوں میں لاجواب ہے۔ :)