نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    احمد ندیم قاسمی تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں

    بہت خوبصورت غزل ہے، شکریہ آپ کا ارسال فرمانے کیلیے۔
  2. محمد وارث

    تعارف Little confusing ...

    Welcome Gizem خوش آمدید گزم
  3. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید صغیر قاسمی صاحب
  4. محمد وارث

    کوٹلی لوہاراں مغربی، ضلع سیالکوٹ۔

    بہت خوب ضبط، کوٹلی لوہاراں بہت تاریخی جگہ ہے اور مغلوں کی تاریخ میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے۔ مجھے کم و بیش بائیس چوبیس سال پہلے یہاں جانے کا اتفاق ہوا تھا کہ ہمارا کالج کا ایک دوست یہیں کا تھا اور سیالکوٹ سے موٹر سائیکلوں پر دس بارہ دوستوں کا وہ سفر بہت ہی یادگار اور مستی بھرا تھا، اب یہ نہیں...
  5. محمد وارث

    کتبے

    لاجواب، آپ کی خیال آفرینی کے کہا کہنے منصور صاحب، واہ واہ واہ۔
  6. محمد وارث

    اے فاحشہ مزاج! تماشا خرید لا ۔ فاتح الدین بشیر

    جا اس کے در پہ عرقِ ندامت لیے ہوئے جامِ انا کو بیچ کے کاسہ خرید لا یوسف کو بیچ مصر کی بازار گہ کے بیچ یونان سے تُو زہر کا پیالہ خرید لا واہ واہ واہ، لاجواب۔ کیا کہنے فاتح صاحب
  7. محمد وارث

    دبیر جو فکرِ سلامِ شہِ صفدر میں نہیں ہے (سلام از مرزا دبیر)

    سبحان اللہ، لاجواب۔ خوبصورت اشعار محاسن سے لبریز ہیں۔
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گریزد از صفِ ما ہر کہ مردِ غوغا نیست کسے کہ کشتہ نشد از قبیلہٴ ما نیست نظیری نیشاپوری ہر وہ کہ جو ظلم کے خلاف احتجاج اور فریاد کرنے کی ہمت نہیں رکھتا ہماری صفوں سے چلا جائے کہ جو جان نہ دے وہ ہمارے قبیلے میں سے نہیں ہے۔
  9. محمد وارث

    اک نور سا تاحد نظر پیشِ نظر ہے --- سید شاکر القادری

    بہت ہی اچھی اور خوبصورت نعت ہے جنابِ شاکر القادری صاحب، بہت داد قبول کیجیے محترم۔ جزاک اللہ۔ اللہ تعالیٰ منظور و مقبول فرمائیں۔
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در مدرسہ کس را نَرَسد دعویِٰ توحید منزل گہِ مردانِ مُوحّد سرِ دارست درویش ناصر بخارائی (بخاری) مدرسوں میں سے کوئی بھی توحید پرست ہونے کے دعویٰ تک نہ پہنچ سکا (کیونکہ) توحید پرست مردوں کی منزل گاہ تو سرِ دار ہے۔
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری رباعیاتِ سرمد شہید مع اردو ترجمہ

    از مردمِ دنیا و ز دنیا وحشت ہرچند بگیری، نہ کف آری راحت ہنگامِ بہار و ہم خزانش دیدم در باغِ جہاں نیست گُلے جز عبرت دنیا کے لوگوں اور دنیا سے وحشت اور دُوری ہی بہتر ہے۔ ہرچند کہ کہ تو اس کو چاہے اور حاصل کر لے ازلی راحت تیرے ہاتھ نہ آئے گی بلکہ دنیاوی خواہشات بڑھتی ہی چلی جائیں گی۔ میں نے دنیا...
  12. محمد وارث

    مجید امجد بُندا

    حسان صاحب، ایسی صورت میں ہم حذف نہیں کرتے بلکہ ضم کر دیتے ہیں۔ :)
  13. محمد وارث

    آؤ حسنِ یار کی باتیں کریں۔۔

    یہ تو عذرِ گناہ "بہتر" از گناہ ہو گیا قبلہ۔ :) آپ کو "اعتراض" نہ ہو تو آپ کی تحریر میں بھی شاعر کا نام درست کر دیا جائے۔
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قصّۂ عاشقی مَگو اے دل بگذار ایں خَصُوص را بَعُموم اے دل عاشقی کا قصہ مت کہہ، اس خاص ترین بات کو عمومی طور پر (سرسری) گزار دے۔ فیضی اسرارِ عشق را ھرگز نَتَواں یافتَن بَکَسبِ عُلُوم فیضی، عشق کے اسرار ہر گز (فقط) عُلُوم میں مہارت سے نہیں کھلتے۔ ابوالفیض فیضی
  15. محمد وارث

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب

    تو اس صورت میں آپ کو صحیح اور درست شعر لکھ کر اسکی لغت پر بات کرنی چاہیے تھی نہ کہ غلط اور بے وزن شعر لکھ کر اس کی تقطیع طلب کرتے :)
  16. محمد وارث

    نبیل بھائی اور ہیلسنکی

    بہت خوشی ہوئی آپ دونوں کی ملاقات کی روداد پڑھ کر، زندہ باد :)
  17. محمد وارث

    آؤ حسنِ یار کی باتیں کریں۔۔

    کیا یہ شعر واقعی مرزا غالب کا ہے؟ غالب اور فیض دونوں کی روحیں تڑپ اٹھی ہونگی :)
  18. محمد وارث

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب

    آپ نے شعر درست نہیں لکھا، درست شعر کچھ یوں ہے جو یہ کہے کہ ریختہ کیوں کہ ہو رشکِ فارسی گفتۂ غالبؔ ایک بار پڑھ کے اُسے سُنا کہ یُوں بحوالہ دیوانِ غالب نسخہٴ مہر مرتبہ مولانا غلام رسول مہر۔ اب تقطیع کیجیے تو کچھ اشکال پیدا نہ ہوگا۔ اور یہ بھی کہ ویب پر اکثر و بیشتر یہ شعر اسی طرح غلط لکھا...
Top