نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    جناب یہ بات معلومات کے لئے ذہن نشین کرلیں کہ ہرن کا گوشت کھانے سے پہلے اس بات کی تسلی کرلیں کہ گوشت پاسڈ اور انسپیکٹڈ ہے اگر ہرن خود ذبح کر رہے ہیں تو تسلی کرلیں کے کوئی پرانا زخم بدن پر نہیں اور کان اور بدن کےکسی حصے میں ticks جسے چیچڑ یا چِچڑ بھی کہا جاتا ہے نہیں ہے کیوں کہ ان سے ہرن کا گوشت...
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بیکار سی اُلجھن میں دل و جان گرِفتار جو کُچھ بھی گُزرنا ہے گُزر کیوں نہیں جاتا جمشید مسرُور
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب ہے خوشی، خوشی میں نہ غم ہے ملال میں ! دُنیا سے کھو گیا ہُوں تمہارے خیال میں بہزاد لکھنوی
  4. طارق شاہ

    بہزاد لکھنوی بہزاد لکھنوی :::: اب ہے خوشی خوشی میں نہ غم ہے ملال میں -- Behzaad Lakhnavi

    ٢ ہی قافیہ میں جناب بہزاد لکھنوی کی ایک بہت خُوب غزل: اب ہے خوشی، خوشی میں نہ غم ہے ملال میں ! دُنیا سے کھو گیا ہُوں تمہارے خیال میں مُجھ کو نہ اپنا ہوش، نہ دُنیا کا ہوش ہے بیٹھا ہوں، ہوکے مست تمھارے خیال میں تاروں سے پُوچھ لو مِری رُودادِ زندگی راتوں کو جاگتا ہُوں تمہارے خیال میں...
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے پس و پیش جو اپنا یہ مُقدّر ماجد ! آخری تِیر بھی، ترکش سے چَلا دے کوئی ماجد صدیقی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    موسمِ گل نہ سہی، بادِ نم آلود سہی شاخِ عُریاں کو دِلاسہ تو دِلا دے کوئی ماجد صدیقی
  7. طارق شاہ

    ماجد صدیقی :::: دشتِ خواہش میں کہیں سے تو صدا دے کوئی -- Majid Siddiqi

    غزلِ ماجد صدیقی دشتِ خواہش میں کہیں سے تو صدا دے کوئی میں کہاں ہُوں، مُجھے اِتنا ہی بتا دے کوئی دل میں جو کچُھ ہے زباں تک نہ وہ آنے پائے کاش ہونٹوں پہ مِرے مُہر لگا دے کوئی فصل ساری ہے تمنّاؤں کی یکجا میری میرا کھلیان، نہ بیدرد جَلا دے کوئی وہ تو ہوگا جو مِرے ذمّے ہے، مجھ کو چاہے ...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک ہی مسئلہ تا عمر، مِرا حل نہ ہُوا نیند پُوری نہ ہُوئی، خواب مُکمل نہ ہُوا جس پہ رکھنی تھی مجھے اپنی اساسِ ہستی اپنی قسمت میں مُنوّر وہی اِک پَل نہ ہوا منوّر رانا
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہیں کہیں تِرا دُشمن چُھپا ہے، اے بانی کوئی بہانہ بنا، بزمِ دوستاں سے نِکل ہری منچندا بانی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اپنے مزاج، اُس کی انا کا سوال تھا تقسیم کرلِئے ہیں برابر کے راستے یاد صدیقی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کوئی موسم ہو دل کو آتا ہے حالتِ اعتبار میں رہنا دل نے سیکھا ہے کس سلیقے سے لمحۂ بیقرار میں رہنا یاد صدیقی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں گنہ کر کے، چلا آؤں گا پھر دُنیا میں ! دیکھ لے کرکےتُو جنّت کے حوالے مجھ کو حزیں لدھیانوی
  13. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے، الف عین (عبید صاحب ) یہ واقعہ شاید 1969 یا 1970 میں پیش آیا تھا
  14. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    لاامتناعی یادوں کا سلسلہ آپ کے اس ذکر بلی ماراں سے قرطاس ذہن پر نجانے کتنے عرصے بعد دوبارہ شروع ہوا تشکّر عبید (الف عین ) صاحب ، ویسے پاپوش نگار کراچی کا ایک علاقہ ہے ، ہو سکتا ہے دلی میں بھی ہو !
  15. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    یہ بلی ما ران تو چچا کے پڑوس میں واقع ہُوا کرتا تھا کیا اب بھی ہے دلی میں ؟ وعلیکم السلام ، وجی صاحب!
  16. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    فیضو نواب کو آج پیدل چلتے دیکھ کر ہماری حیرانی فوراََ ہی اُن کے یہ بتانے پر بہت زیادہ افسوس اور رنجیدہ دلی میں بدل گئی کہ جب وہ جمعہ کی نماز سے فارغ ہوکر مسجد سے باہر نکلے تو کسی نے اُنھیں اُن کی اکلوتی اور کئی سالوں کی رفیق سائیکل سے بھی فارغ کردیا تھا ننگے پیر مسجد سے گھر لوٹتے تو ہم نے...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھے رحم آتا ہے دیکھ کر، تِرا حال اکبرِ نوحہ گر تجھے وہ بھی چاہے خُدا کرے، کہ تُو جس کا عاشقِ زار ہے اکبرالہٰ آبادی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ نوِید اَوروں کو جا سُنا، ہم اسیرِ دام ہیں، اے صبا ہمیں کیا چمن ہے جو رنگ پر، ہمیں کیا جو فصلِ بہار ہے اکبرالہٰ آبادی
  19. طارق شاہ

    اکبر الہ آبادی :::: کہوں کِس سے قصۂ درد وغم، کوئی ہمنشیں ہے نہ یار ہے -- Akbar Allahabadi

    اکبرالہٰ آبادی ‫کہوں کِس سے قصۂ درد وغم، کوئی ہمنشیں ہے نہ یار ہے جو انیس ہے، تِری یاد ہے، جو شفیق ہے دلِ زار ہے تو ہزار کرتا لگاوٹیں، میں کبھی نہ آتا فریب میں مجھے پہلے اِس کی خبر نہ تھی، تِرا دو ہی دن کا یہ پیار ہے یہ نوِید اَوروں کو جا سُنا، ہم اسیرِ دام ہیں، اے صبا ہمیں کیا چمن ہے جو رنگ...
Top