اکبر الہ آبادی :::: کہوں کِس سے قصۂ درد وغم، کوئی ہمنشیں ہے نہ یار ہے -- Akbar Allahabadi

طارق شاہ

محفلین

1joo.jpg

اکبرالہٰ آبادی
‫کہوں کِس سے قصۂ درد وغم، کوئی ہمنشیں ہے نہ یار ہے
جو انیس ہے، تِری یاد ہے، جو شفیق ہے دلِ زار ہے

تو ہزار کرتا لگاوٹیں، میں کبھی نہ آتا فریب میں
مجھے پہلے اِس کی خبر نہ تھی، تِرا دو ہی دن کا یہ پیار ہے

یہ نوِید اَوروں کو جا سُنا، ہم اسیرِ دام ہیں، اے صبا
ہمیں کیا چمن ہے جو رنگ پر، ہمیں کیا جو فصلِ بہار ہے

وہ نظرجو مجھ سے مِلا گئے، تو یہ اور آفتیں ڈھا گئے !
کہ حواس و ہوش وخرد ہے اب، نہ شکیب و صبر و قرار ہے

میں سمجھ گیا وہ ہیں بے وفا، مگر اُن کی راہ میں ہُوں فِدا
مجھے خاک میں، وہ مِلا چُکے، مگر اب بھی دل میں غُبار ہے

مجھے رحم آتا ہے دیکھ کر، تِرا حال اکبرِ نوحہ گر
تجھے وہ بھی چاہے خُدا کرے، کہ تُو جس کا عاشقِ زار ہے

اکبرالہٰ آبادی
 
ماہی احمد

لائبریرین

زبردست ، بہت عمدہ :)
 
طارق شاہ

محفلین
میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک غزل تمام اشعار ہی خوبصورت ہیں کس کس کی تعریف کی جائے
صائمہ صاحبہ! اظہارِ خیال اور ہمت افزائی کے لئے ممنون ہوں
اکبر الہ آبادی صاحب بہت فصیح اور مربوط اشعار لکھنے والوں میں سےتھے اور ان کا انداز میرا بھی پسندیدہ ہے
تشکّر ایک بار پھر سے ، بہت خوش رہیں :):)
 
Top