اور ہر کتاب غزلوں کی کتاب۔ بقول حافظِ شیراز
دریں زمانہ رفیقے کہ خالی از خلل است
صراحیِ مئے ناب و سفینہٴ غزل است
اِس زمانے میں اگر کوئی ساتھی یا چیز بغیر نقصان کے ہے اور تکلیف دہ نہیں ہے تو وہ خالص شراب کی صراحی اور غزلوں کی کتاب ہے ;)
ویسے کیا خیال ہے آسی صاحب، فی زمانہ نثری نظم کے بارے میں۔ دیکھیے منیر صاحب کی نثر کی لفاظی اتنی اچھی تھی کہ ایک "ٹین ایجر" نوجوان نے انہیں ہی شعر یا نظم سمجھا تو کیا اپنے نوجوانوں میں شعر کا مذاق پیدا کرنے کیلیے نثری نظم کی اجازت نہیں ہونی چاہیے :)