(لسان العصر اکبر الٰہ آبادی کے نام)
لاہور
۶اکتوبر ۱۱ء
مخدوم و مکرم جناب قبلہ سید صاحب۔ السلام علیکم
کل ظفر علی خاں صاحب سے سنا تھا کہ جناب کو چوٹ آ گئی۔ اُسی وقت سے میرا دل بے قرار تھا اور میں عریضہ خدمتِ عالی میں لکھنے کو تھا کہ آج جناب کا محبت نامہ ملا۔ دست بدعا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و...