نتائج تلاش

  1. نبیل

    کون بہتر ؟

    کسی جگہ میں نے ایک دلچسپ بات پڑھی تھی کہ یورپ میں پیغمبر اسلام کی شان میں توہین کو تو آزادی صحافت کی آڑ میں تحفظ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ کوئی اشارتاً بھی ہولوکاسٹ‌ کے متعلق بات کردے تو آسمان سر پر اٹھا لیا جاتا ہے۔
  2. نبیل

    بجائے تہنیت ، مذمت

    اظہرالحق۔ آپ کیا بات کرتے ہیں۔۔ اتنے عرصے سے اسرائیل مسلم اور عرب ممالک کے عین قلب میں فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور عرب ممالک اسرائیل کے سرپرست امریکہ اور یورپ کو سستا تیل فراہم کر رہے ہیں۔ کیا ان کی ہمت ہے کہ ایک سیکنڈ کے لیے بھی تیل کی سپلائی روک دیں؟ آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔ ایک محض...
  3. نبیل

    قران مجید کی تلاوت اردو ترجمہ کے ساتھ

    السلام علیکم دوستو، میں QuranViewer کی مکمل ڈاؤنلوڈ کی جستجو کر رہا ہوں۔ اس پروگرام کی description کے مطابق اس میں اردو ترجمہ بھی شامل ہے۔ مزید برآں اس میں کوئی حافظ پلگ ان (Hafiz Plugin) بھی شامل ہے۔ مجھے اس پلگ ان کو استعمال کرنے کا بہت اشتیاق ہے۔ کیا آپ میں سے کسی کو اس کے بارے میں علم ہے؟...
  4. نبیل

    وِش لسٹ

    اعجاز اختر صاحب۔ یہ بات رضوان بھی کہہ چکے ہیں لیکن میرے خیال میں اس کام میں ترتیب کا خیال رکھنا غیر ضروری ہے۔ رضوان نے آب گم کا تصویری عکس تیار کرنے کی بات کی ہے۔ میں نے بھی یہی کرنے کا سوچا تھا۔ میں اس کام کی تقسیم کے سلسلے میں جلد اپنی گزارشات پیش کروں گا۔ میرے خیال میں اگر ایک کتاب پر بھی...
  5. نبیل

    وِش لسٹ

    اماں کس فریب کی بات کر رہے ہو۔ کارل مارکس کا فلسفہ تو ایک روش خیال اور سیکولر فلسفہ تھا۔ پوچھ لو ان سے۔۔ مجھ سے تو یہ کچھ ناراض رہتے ہیں۔ :x :? چلو یار چھوڑو، ہم خوامخواہ ہی ایک سنجیدہ موضوع کو تلپٹ کر رہے ہیں۔
  6. نبیل

    وِش لسٹ

    واقعی اس ایمان افروز کتاب سے کام کا آغاز ہونا چاہیے۔ :wink:
  7. نبیل

    تعارف سادہ سا تعارف

    بوچھی، اگر آپ برا نہ مانیں تو آپ سے بھی وہی گزارش کروں گا جو شمشاد اور فرزانہ سے کہہ چکا ہوں۔ اگر آپ اپنا فون نمبر اپنی پوسٹ سے ہٹا لیں گی تو میں بہت مشکور ہوں گا۔
  8. نبیل

    تعارف سادہ سا تعارف

    فرزانہ اور شمشاد آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ :aadab:
  9. نبیل

    تعارف سادہ سا تعارف

    معاف کرنا یار شمشاد، یہ دراصل فونٹ‌ ہی ایسا ہے۔ لگتا ہے کہ بات غصے میں لکھی گئی ہے۔ :wink: :roll: کوئی پیار بھرے انداز والا فونٹ‌ ڈھونڈنا پڑے گا۔ :P
  10. نبیل

    سرکاری ویب سائیٹ اردو میں کیوں نہیں؟؟؟؟؟

    سنا تو تھا کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام کوئی اردو میں انٹرنیٹ کا پراجیکٹ لانچ ہونے والا ہے۔ دراصل ان سے کمپیوٹر پر اردو سیٹ‌اپ نہیں ہو رہی۔ جیسے ہی یہ رکاوٹ دور ہو جائے گی، سرکاری ویب سائٹیں بھی اردو میں بننی شروع ہو جائیں گی۔ :P :oops:
  11. نبیل

    تعارف سادہ سا تعارف

    شمشاد یار میں کوئی فتوے نہیں دے رہا۔ مذاق کا برا کیوں مان جاتے ہو؟ میں آپ سب دوستوں سے ایک مرتبہ پھر گزارش کروں گا کہ برائے مہربانی اپنے فون نمبروں کا تبادلہ ذاتی پیغامات کے ذریعے کریں اور اپنی پوسٹ میں سے اسے ختم کر دیں ۔ میں اس تعاون کے لیے آپ کا بہت مشکور ہوں گا۔‌ :hatoff:
  12. نبیل

    ڈنمارک کا یزید

    اچھا چلو تم اکیلے ہی جاری رکھو اپنی بکواس، ہم تو چلے۔ اس طرح بات کرو گے تو کسی نے خاک آنا ہے تمہارے تھریڈ پر۔
  13. نبیل

    تعارف سادہ سا تعارف

    یہ کونسا ان کا اپنا نمبر ہے۔ انہوں نے بھی شاہ عبداللہ کا نمبر دے دیا ہے یہاں۔ :P
  14. نبیل

    اردو بچوں کے میگزین کا ربط اور کچھ مزید

    شارق، شکریہ۔ اس سائٹ کے ویب ماسٹر امانت علی گوہر ہماری فورم کے رکن بھی ہیں، بس یہاں کم ہی آتے ہیں وہ۔
  15. نبیل

    ڈنمارک کا یزید

    یہ کس منافقت کی باتیں ہو رہی ہیں بھئی اور کون منافقت دکھا رہا ہے؟ موضوع توہین رسالت کا ہے تو یہ دوسروں کو اس کی آڑ‌میں کیوں لعن طعن کیا جا رہا ہے؟ آپ لوگ اپنا موقف بیان کریں، کسی کے منہ میں الفاظ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا بنیادی...
  16. نبیل

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    یار فیصل اس میں اجازت مانگنے والی کونسی بات ہے۔ تم شوق سے تصویری مواد پیش کرو، اس پر کوئی قدغن تو نہیں ہے۔ بلکہ میرا تو ارادہ ہے کہ تصاویر کی اپلوڈنگ کے لیے کوئی بہتر نظام نصب کروں۔ تمہاری کاوشوں کا ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ۔
  17. نبیل

    وِش لسٹ

    ہر کسے را بہر کارے ساختند میل آں اندر دلش داشتند دیکھیں آپ کی فارسی کے جواب میں اندر سے کتاب اٹھا کر لایا ہوا ہوں وہاں سے ڈھونڈ کر شعر نقل کیا ہے۔ کیسا۔ :wink: 8) جزاک اللہ شگفتہ بہن۔ لگتا ہے کہ جلد ہی یہ تحریک زور پکڑ لے گی۔ میں جلد ہی اس پر مزید لکھوں گا۔
  18. نبیل

    تعارف فرزانہ کا پیغام۔اردودانوں کے نام

    ؟ وہ اس لیے کہ آپ س ہی ٹائپ کر رہی ہیں۔ :wink: کیا کسی اور کو یہ مسئلہ لاحق ہے؟
  19. نبیل

    تعارف رضوان صاحب

    رضوان، ماشاء للہ۔ آپ بھی بال بچے دار آدمی ہیں۔ آپ کے پیغامات پڑھ کر لگتا ہے کہ اردو ٹائپنگ پر کچھ ہاتھ صاف ہوگیا ہے۔ ابھی پکڑاتے ہیں آپ کو ٹائپنگ کا کام۔ :twisted:
  20. نبیل

    اردو ترجمہ ٹیم

    شاکر آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ کا جواب نہیں ۔:P اس ناچیز کی لکھی گئی یوزر سکرپٹ آپ نے ایک مفید کام کے لیے استعمال کی ہے تو یہ میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے۔ زکریا اس ترجمہ کو دیکھ رہے ہوں گے۔ میرے خیال میں ہمیں اردو ویب پر ورڈ پریس بلاگ پر یہ ترجمہ استعمال کرنا چاہیے اور ایک اردو ورڈپریس...
Top