زبردست ذیشان بھائی۔۔۔ ویسے میں نے اس میں ایسے ہی ایک جملہ لکھا تو کہتا ہے "بحرِ ہندی/ متقارب مسدس مضاعف" ۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ کچھ کمی رہ گئی ہے۔۔۔۔ وگرنہ اتنا بحریلا میں کیسے ہو سکتا ہوں۔۔۔۔ :D
بہت ہی اعلی کام۔۔۔ اب میں اس پر اپنی نثر کو شاعری میں ڈھالوں گا۔۔۔۔ :p
غبار جاں نکلنا جانتا ہے
دھواں روزن کا رستا جانتا ہے
تم اس کی رہنمائی کیا کرو گے
کدھر جانا ہے دریا جانتا ہے
بہت حیراں ہوا میں اس سے مل کر
مجھے اک شخص کتنا جانتا ہے
نہیں چلتے زمانے کی روش پر
ہمیں بھی اک زمانہ جانتا ہے
بڑے چرچے ہیں اُس کی آگہی کے
مگر انساں ابھی کیا جانتا ہے
کیے ہیں جس نے دل...