غبار جاں نکلنا جانتا ہے از انورؔ مسعود

نیرنگ خیال

لائبریرین
غبار جاں نکلنا جانتا ہے
دھواں روزن کا رستا جانتا ہے

تم اس کی رہنمائی کیا کرو گے
کدھر جانا ہے دریا جانتا ہے

بہت حیراں ہوا میں اس سے مل کر
مجھے اک شخص کتنا جانتا ہے

نہیں چلتے زمانے کی روش پر
ہمیں بھی اک زمانہ جانتا ہے

بڑے چرچے ہیں اُس کی آگہی کے
مگر انساں ابھی کیا جانتا ہے

کیے ہیں جس نے دل تخلیق انورؔ
دلوں کا حال سارا جانتا ہے​
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واقعی بہت عجیب بہت اچھا لگتا ہے اس سمے جب کوئی ایسا مل جائے نصیب سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت حیراں ہوا میں اس سے مل کر
مجھے اک شخص کتنا جانتا ہے
بہت شکریہ بہت دعائیں خیال بھائی
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیے ہیں جس نے دل تخلیق انورؔ
دلوں کا حال سارا جانتا ہے
متفق :)

واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
واقعی بہت عجیب بہت اچھا لگتا ہے اس سمے جب کوئی ایسا مل جائے نصیب سے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت حیراں ہوا میں اس سے مل کر
مجھے اک شخص کتنا جانتا ہے
بہت شکریہ بہت دعائیں خیال بھائی
بہت شکریہ نایاب بھائی :) ان دعاؤں کا تو انتظار رہتا ہے :)

نہیں چلتے زمانے کی روش پر
ہمیں بھی اک زمانہ جانتا ہے
کیا بات ہے!
وہی بات ہے جو شاعر نے کہی ہے۔۔۔ :D انتخاب کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں ۔۔۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
غبار جاں نکلنا جانتا ہے
دھواں روزن کا رستا جانتا ہے​
نیرنگ بھائی ۔ بہت خوب انتخاب کیا ہے آپ نے۔۔۔مطلع پڑھ کر بے اختیار والد صاحب مرحوم کا ایک شعر زبان پر آگیا۔
کبھی اشکوں کی صورت میں ،کبھی آہوں کی صورت میں
نکلنے کی تمنّا نے یہی صورت نکالی ہے
 
نہیں چلتے زمانے کی روش پر
ہمیں بھی اک زمانہ جانتا ہے

بڑے چرچے ہیں اُس کی آگہی کے
مگر انساں ابھی کیا جانتا ہے

سبحان اللہ۔ عمدہ انتخاب بھائی :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ بھائی ۔ بہت خوب انتخاب کیا ہے آپ نے۔۔۔ مطلع پڑھ کر بے اختیار والد صاحب مرحوم کا ایک شعر زبان پر آگیا۔
کبھی اشکوں کی صورت میں ،کبھی آہوں کی صورت میں
نکلنے کی تمنّا نے یہی صورت نکالی ہے
بہت شکریہ عاطف بھائی۔ اللہ انکل کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔ بہت ہی خوبصورت شعر ہے ان کا۔۔۔

نہیں چلتے زمانے کی روش پر
ہمیں بھی اک زمانہ جانتا ہے

بڑے چرچے ہیں اُس کی آگہی کے
مگر انساں ابھی کیا جانتا ہے

سبحان اللہ۔ عمدہ انتخاب بھائی :)
شکریہ نوید بھائی :)

انتخاب کو پسند کرنے پر تشکر :)
 
Top