اگلا سوال یہ بھی ہے کہ اگر جہاز خالی واپس جاتا تو کیا سول حکومت کو اس کا کریڈٹ دیا جاتا۔ اس وقت تو شکریہ صاحب ہی دادیں وصول پا رہے ہوتے اور اینکرز بھی انہی کی حمد و ثنا میں رطب اللسان ہوتے۔
پنجر
اس فلم کو کیسے بھولا جا سکتا ہے۔ امرتا پریتم کے بے مثال (لیکن مختصر) ناول پر مبنی یہ آرٹ فلم اپنی مثال آپ تھی۔
چونکہ ایسی فلمیں عام فلم بینوں کے مزاج سے ہم آہنگ نہیں ہوتیں تو یہ فلم بھی باکس آفس پہ بری طرح پٹ گئی۔ تاہم آرٹ فلموں کے شوقین حضرات کے لئے دیکھنے کی چیز ہے۔
پاکستانی نژاد ناول نگار محسن حامد کے شہرہ آفاق ناول "دی ریلکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ" پہ بالی ووڈ میں ایک فلم بنی تھی۔ جتنا شاندار ناول تھا، یہ فلم اس سے انصاف نہ کر سکی۔
ناول کی تمام تر کہانی لاہور کے انارکلی بازار میں بیٹھے دو اشخاص کی گفتگو کے تناظر میں ہے۔ ان دنوں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال نیز...
پاکستانی فلموں میں "بن روئے" نامی فلم شاید اسی نام کے ناول پہ مبنی ہے۔ فرحت اشتیاق کا ناول تھا۔
میں نے فلم نہیں دیکھی تو اس بابت کہنے سے قاصر ہوں کہ کیسی فلم تھی۔
سائلنس آف دی لیمبس
ہماری پسندیدہ فلموں میں سے ایک۔ تھامس ہیرس کے سنسنی خیز ناول پر مبنی اس فلم کو دوچند کیا انتھونی ہاپکنز اور جوڈی فوسٹر کی شاندار اداکاری نے۔
اگلی غزل تو ایسے فرما رہی ہیں جیسے پہلے ہم غزلوں کی نصف سنچری کئے بیٹھے ہوں۔
میرا خیال ہے کہ 2019 چڑھنے سے پہلے پہلے پانچ سات شعر جوڑنے میں کامیاب ہو جائیں شاید۔