پیش لفظ
صوفیانہ کتب میں میں تذکرہ غوثیہ کو قبول عامہ کی جو سند حاصل ہے، وہ باید و شاید۔ اس کی پسندیدگی اور ہر دلعزیزی کی ایک وجہ تو حضرت غوث علی شاہ کا تصرف روحانی بتایا جاتا ہے اور دوسری وجہ اس کی طرز تحریر اور ندرت بیان ہے، جس میں اردو کے معروف نثر نگار اور شاعر مولانا محمد اسمٰعیل میرٹھی...