ونڈوز اور لینکس ایک ساتھ ۔ 1 [Cygwin]

نبیل

تکنیکی معاون
لینکس اور ونڈوز کو ملٹی بوٹ لوڈر کے ذریعے ایک ہی کمپیوٹر پر انسٹال کرنا مجھے کبھی پسند نہیں رہا۔ دوسرے آپریٹنگ سسٹم کے استعمال کے لیے سسٹم ری بوٹ کرنا پڑتا ہے۔ میں اس بات کو ترجیح دیتا ہوں کہ دونوں آپریٹنگ سسٹمز کو ایسے ساتھ ساتھ استعمال کیا جا سکے کہ دونوں سمتوں میں فائلوں کا تبادلہ بھی ہو سکے۔ ایسا نظام خاص طور پر ونڈوز سے لینکس کی جانب ٹرانزیشن کرنے کے والوں کے لیے یا اس کے برعکس ٹرانزیشن کرنے والوں کے لیے بھی سود مند ہو سکتا ہے۔ ونڈوز اور لینکس کو ایک ہی کمپیوٹر پر اکٹھے استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ ذیل میں میں ان میں سے ایک طریقے کے بارے میں لکھ رہا ہوں۔

اس پوسٹ میں بیان کردہ طریقے میں ونڈوز کے اوپر اصل لینکس نہیں بلکہ اس کی ایک emulation کا بیان ہے۔ اس ایمولیشن کا نام سائیگ وِن (Cygwin) ہے۔ سائیگ ون کی بنیاد ایک ڈی ایل ایل فائل cygwin1.dll ہے جو لینکس کی آپریٹنگ سسٹم فنکشن کالز کا بڑا حصہ مہیا کرتی ہے۔ دوسرا سائگ ون میں گنو (GNU) ٹولز کی کلیکشن ہے جو کہ لینکس سے سائیگ وِن پر پورٹ‌ کیے گئے ہیں۔ سائیگ وِن کی بدولت لینکس یا یونیکس کے پروگراموں کو ونڈوز پر پورٹ‌ کرنا قدرے آسان ہو گیا ہے۔

سائیگ وِن آزاد مصدر ہے اور اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈاؤنلوڈ کا سائز بہت بڑا ہے اور بہتر یہی ہے کہ اسے کسی سی ڈی سے انسٹال کیا جائے۔

سائیگ وِن کی بنیادی انسٹالیشن آسان ہے اور سیٹ‌ اپ ہونے کے بعد آپ کو ایک بیسک کمانڈ شیل مل جاتا ہے جس میں آپ یونیکس کی شیل کمانڈز استعمال کر سکتے ہیں۔

[سکرین شاٹ]
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگرچہ سائیگ وِن کا بنیادی سیٹ‌اپ آسان ہے لیکن اس پر ایکس سرور (X-server) اور دوسرے گرافیکل ڈیسک ٹاپس جیسے کے ڈی ای وغیرہ سیٹ‌ اپ کرنے کے لیے کچھ تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔ لیکن ایک مرتبہ یہ سیٹ‌ اپ ہو جائیں تو اس سے ونڈوز کے اوپر بالکل لینکس کے ڈیسک ٹاپ والا ماحول مل جاتا ہے اور سائیگ وِن کی اپلیکیشنز الگ ونڈوز میں رن کرتی ہیں۔ کچھ سیٹنگز کے ذریعے میں ونڈوز اور سائیگ ون اپلیکیشنز کے درمیان کاپی پیسٹ کرنا بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ سائیگ وِن پر ایکس سرور اور گرافیکل ڈیسک ٹاپ سیٹ اپ کرنے کے بارے میں ذیل کے روابط سے رجوع کریں۔


سائیگ ون پر ایکس سرور
سائیگ وِن پر کے ڈیسک ٹاپ
سائیگ وِن پر گنوم ڈیسک ٹاپ
 

جیسبادی

محفلین
cygwin ہمارے کسی مسلئے کا حل نہیں۔ یہ زیادہ تر پروگرامر قسم کے لوگوں کیلئے مفید ہو سکتی ہے، جنہیں gcc, awk , unix shell scripting وغیرہ کی ضرورت ہو۔

اگر کسی کو ونڈوز اور لینکس اکٹھے چاہیے تو virtualization ٹیکنالوجی پر غور کرے۔ vmware


اس کے علاوہ colinux کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو لینکس کو ونڈوز کے ایک پراسیس کے طور پر بھگاتا ہے۔
 
میں متفق ہوں مگر پوری طرح ۔۔ شاید نہیں

ہمیں پہلے مسئلے کی پوری وضاحت کرنی ہو گی۔ اگر آپ کے پاس بہت سے پیسے ہیں جو آپ لائیسنسوں کی مد میں خرچ کر سکیں تو پھر شاید آپ VMware اور Microsoft Virtual PC 2004 میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ مگر ہمارے جیسے مفت بروں کے پاس ایک ہی راستہ ہے وہ یا تو غیر لائسنس شدہ VMware کریک کر کے استعمال کریں(جو یقینی طور پر ایک غیر شریفانہ فعل ہے۔ اور آزاد مصدر کے علمبرداروں کو زیب نہیں دیتا) یا پھر وہ http://bochs.sourceforge.net پر موجود سافٹ وئیر استعمال کریں۔ ورچوئل مشین استعمال کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ کیونکہ ایک تو یہ آپ کے کام کی مشین کو صاف ستھرا رکھتا ہے۔ دوسرا آپ کو ایک ہی وقت میں کئی آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے کی سہولت میسر کرتا ہے۔
honeypot prjects اور ایسی غیر محفوظ جگہوں جہاں وائرس کے یا ہیکر کے حملوں کا خطرہ ہو۔ (مثال کے طور پر نیٹ کیبل، ایرپورٹ کا WIFI ) یا پھر P2P کے خطرناک سافٹ وئیر کے استعمال کے لئے یہ ایک شاندار چیز ہے۔
میرا مقصد کسی بحث کا آغاز کرنا نہیں ہے۔ صرف اپنے موقف کو بیان کرنا ہے۔ :)
 

جیسبادی

محفلین
منصور، شاید آپ نے vmware کی سائٹ پر کافی پہلے چکر لگایا ہو۔ vmplayer اور vmserver کچھ عرصہ پہلے مفت ہو چکے ہیں، evaluation نہیں۔ آپ بغیر کسی جھجک کے استعمال کر سکتے ہو۔
اگر آپ آزاد مصدر استعمال کرنا چاہتے ہو، تو xen کے نام سے redhat وغیرہ فراہم کر رہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس پوسٹ میں میرا مقصد cygwin کو متعارف کرانا تھا۔ اگرچہ یہ ایک حقیقی معنوں میں لینکس انوائرنمنٹ نہیں ہے لیکن اس کے استعمال سے inexperienced یوزرز کو لینکس یا یونیکس کا ایک ٹیسٹ‌ مل سکتا ہے۔ میں وقت ملنے پر دوسرے لینکس کو ونڈوز کے ساتھ استعمال کرنے کے دوسرے طریقوں VMWare اور colinux پر بھی لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 
غلطی کا اعتراف

جی میں جیس اور نبیل دونوں سے متفق ہوں۔ مجھے یہاں کچھ لکھنے سے پہلے معاملے کو پوری طرح کھنگال لینا چاہیے تھا۔ درستگی کا شکریہ۔ مجھے نبیل کے مضامین کا انتظار رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سائگ ون کی افادیت پر بات چل رہی تھی تو آپ دوست یہ بھی جانتے ہوں گے کہ ونڈوز میں رہتے ہوئے کسی لینکس یا یونیکس سسٹم پر ریموٹ لاگ ان کرکے وہاں کی گرافیکل اپلیکشنز استعمال کرنے کے لیے سائگ ون کافی کار آمد ثابت ہوتا ہے۔

اگر لینکس کو ونڈوز کے اوپر VMWare یا coLinux کے ذریعے چلایا جائے تو اس ورچوئل مشین تک بھی ونڈوز سے سائگ ون کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
 
Top