میرا خیال ہے کہ میں عمومی بول چال میں کافی سادہ سی بندی ہوں اور اردگرد کے لوگوں کی اردو 'میں سوچ رہی ہوں آج اپنے لانگ ہئیر اوپن ہی رہنے دوں' قسم کی ہے اس لیے مجھے بعض اصطلاحات یا باتوں کی سمجھ نہیں آتی، خرم بھائی کے بھی بعض سوالات کی زیادہ سمجھ نہیں آئی لیکن اپنی دانست میں لکھ ڈالا جو ذہن میں...
ایسا ہی ہے۔ تجربہ جو کچھ سکھاتا ہے اس کا متبادل کچھ اور نہیں۔ شاید تاریخ پیدائش بھی اسی لیے لکھی تھی صاف صاف تاکہ 'میرا ذکر پڑھنے والے مرا راستہ نہ چن لیں'
ویسے جتنی کتاب حیات پڑھی ہے اس حوالے سے ضرور سمجھتی ہوں کہ ناقابل بیان حد تک مختلف انداز میں پڑھی ہے بلکہ پڑھائی گئی ہے۔ :)
دوسرے لوگوں کے متعلق تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ یک طرفہ معذرت کریں گے کیونکہ تلخی اور اقدامات دوطرفہ اور دونوں جانب سے ہی بہت بڑھے ہوئے تھے۔ تاہم میں اس وقت کے لیے جب کبھی اگر میں اپنی کسی بات پر معطل کر دی جاؤں پوچھنا چاہوں گی کہ جب میں معطل ہوں تو فورم پر دوبارہ آنے کے لیے اپنی معذرت اور اقرار...
اچھے کا مطلب ہے good
بھلے کا مطلب ہے دالوں کے پاؤڈر سے بنا ہوا اور پھر تلنے کے بعد ہلکا سا پھولا ہوا۔ دہی بھلے کا نام اسی بھلے پر پڑا ہے۔ دہی بھلے کا مطلب یاد ہے نا؟
شرفاء کو عام طور پر شریف کی جمع خیال کیا جاتا ہے۔ عرف عام میں یوں سمجھ لیں کہ لوگوں کا وہ گروہ جو خود کو معصوم سمجھے، مسکین صورت...
I can't type English from my laptop here even when the laptop's language is switched to English, however my phone can type English here for me. I don't know what's the reason behind it?
اب آپ سب سے میرا مشترکہ گلہ یہ ہے کہ آپ جب کسی کو 'خاص طور پر پرماننٹلی معطل' کرتے ہیں اس وقت بے حد قلق ہوتا ہے. کوئی اور سزائیں ہو سکتی ہیں لیکن جن لوگوں نے اپنا اتنا وقت اور انرجی اردو محفل کو دی ہے چاہے وہ جیسے بھی ہیں ہماری وجہ سے تو نہیں بدل سکتے یا شاید ہماری وجہ سے ہی وہ مزید سے مزید تر...
آپ سب اتنے اچھے ہیں (لِٹرلی) کہ شاید ہی کوئی بات ہو جس کے متعلق آپ کا کٹہرے میں لایا جا سکے. چند ایک گِلے لڑی کی رونق بڑھانے کے لیے سب کو کٹہرے میں لائے بغیر کر لیتی ہوں:
سعود بھائی: آپ کا کوئی بات ماننے کا من نہ ہو تو اتنے دلارے انداز میں کہتے ہیں کہ بندے کو برا لگنے کی بجائے الٹا اچھا لگنے لگ...
بچوں کے لیے: کسی کی بات پر یونہی یقین نہ کریں، بچپن سے ہی سب کچھ محض ایک رائے سمجھ کر لیں اور خود متعلقہ معاملے کے متعلق اپنی رائے اور عمل قائم کریں کیونکہ یہ زندگی صرف آپ کی ہے. (ہوسکتا ہے کہ میں وہ واحد استاد ہوؤں جو اپنے سٹوڈنٹس سے کہتی ہو کہ میری بات پر بھی یقین نہ کرنا۔سٹوڈنٹس کو ہر ہر...