باہر کا کھانا کھا کر طبیعت بوجھل بوجھل سی تھی، اس لیے جنتر منتر سے واپس گھر پہنچے تو رات کے کھانے کی چھٹی کی اور ایک گلاس دودھ پی کر سوگئے۔ صبح ناشتے کے وقت بھوک خوب چمک رہی تھی۔ ڈٹ کر ناشتہ کیا۔ ارادہ کرلیا تھا کہ آج باہر سے کھانا ہرگز نہیں کھائیں گے، چناں چہ چلتے وقت آنٹی کے بڑے سے ہینڈ...