میں 31 جولائی تک کم از کم 50 مراسلہ جات یومیہ لکھنے کی ذمہ داری لیتی ہوں اور اگر کبھی کسی کام کی وجہ سے ہدف مکمل نہ ہو پائے تو جب آؤں تب کسر پوری کر دوں گی۔ یعنی اگلے 24 دنوں میں کم از کم 1200 مراسلہ جات میری جانب سے!
ویسے میں واقعی سالگرہ کی تقریبات میں یوں ہی کر رہی ہوں شروع سے ہی ورنہ عام دنوں میں میں بہت زیادہ پڑھتی اور بہت ضرورت کے وقت لکھتی پائی جاتی ہوں۔ ویسے آپ کے اس مشورے کے بعد اب آپ دیکھیے گا کہ ہم کیسے پھٹے چُکتے ہیں!
میں روز سوچتی ہوں کہ یوں کروں مگر پھر روزمرہ سبھی کاموں اور پڑھنے پڑھانے کے ساتھ سو مراسلے روز کرنا کچھ اس طرح ہی ممکن ہے کہ عمر سیف بھائی کا سٹائل اپنایا جائے اور اسی مراسلوں پر 'گڈ' کہہ کر نکل لیا جائے۔ :)
میں رنجیدہ ہو رہی تھی کیونکہ میرے ذہن میں ایک گزشتہ رف ایسٹی میٹ 500 مراسلہ جات فی یوم کا تھا، مگر جب کیلکولیٹ کیا تو خوشگوار حیرت ہوئی کہ پچھلے ساتھ دن میں 741 اعشاریہ کچھ مراسلہ جات فی یوم ہوئے ہیں۔ :)
چوبیس یوم میں دو ملین پیغامات کا ہدف پورا کرنے کے لیے یومیہ 702 مراسلہ جات درکار! ناظرین آپ کو بتاتے چلیں کہ پچھلے سات روز میں مراسلہ جات کی یومیہ اوسط 742 رہی۔ :)