ہمارے ہاں (پنجاب کے پنڈوں میں ہی شاید) پچھلی سبھی جنریشنز تک یوں بھی ہوتا رہا ہے کہ بھینس جہیز میں بھی دی جاتی رہی ہے. جب ایک بیٹی تھوڑی سی بڑی ہوتی ہے تو اس وقت جو نوزائیدہ بھینس ہوتی ہے اس کو اس بیٹی کی بھینس کا نام دے دیا جاتا ہے اور اسے اس کے جہیز کے طور پر پال پوس کر محبت سے بڑا کیا جاتا ہے...