نتائج تلاش

  1. ع

    خدا کی راہ میں، چل چل کے، موت پاؤں گا

    محبت ہے یا کوئی جادو گری ہے مجھے اپنی صورت نظر آ رہی ہے یہ دیوانگی دیکھ کر میری، شاید جو دانائی چپ ہے، تو شرما گئی ہے اگر آج فرہاد بھی زندہ ہوتے یہی کہتے جاتے، کہ "عاشق یہی ہے" فرشتوں سے کمتر نہیں ہے، یہ آدم جو آئی پہ آئے تو حیوان بھی ہے مجھے اپنا بندہ، بنا لے وہ مولا یہی دل میں خواہش، دعا...
  2. ع

    خدا کی راہ میں، چل چل کے، موت پاؤں گا

    کوئی، میری حالت، کہاں دیکھتا ہے تماشا بنا کر ، جہاں دیکھتا ہے وہ ہے جلوہ فرما، اگر آسماں پر تو مت بُھول غافل، یہاں دیکھتا ہے غریب آدمی، آسماں دیکھتا ہے امیروں کو سارا جہاں دیکھتا ہے جسے ہو بھلائی کی خواہش، وہ بندہ کہاں، کوئی سود و زیاں دیکھتا ہے یہی سچ ہے، جس دل میں ڈر ہو خدا کا وہی اپنے رب...
  3. ع

    خدا کی راہ میں، چل چل کے، موت پاؤں گا

    میں جانتا ہوں، محبت ہی کامیابی ہے مگر وہ شخص، کہ جس سے مری خرابی ہے میں کس طرح سے کروں اعتبار لوگوں کا کہ ان کا علم تو اپنا نہیں، کتابی ہے ابھی تو وزن کو رکھنا درست سیکھا ہے ابھی تو شعر کا کہنا بھی اکتسابی ہے نماز، روزہ کا پابند ہے، فقیر بھی ہو ! خیال رکھنا کہ بندہ ذرا نوابی ہے مجھے یہ بات...
  4. ع

    خدا کی راہ میں، چل چل کے، موت پاؤں گا

    ناقد تو تب ہو تُو کہ خود اپنا ہو حال ٹھیک چلنا وہی سکھاتا ہے جس کی ہو چال ٹھیک اے شخص، عمر کا بھی تھا اپنی، لحاظ کچھ ؟ بچوں کا تو پرکھتا ہے، اندھے ! کمال، ٹھیک ! جس کو سمجھ ہو، بوجھ ہو، اُس پر تو ہنس، درست ! جس کا ہو رعب، نام ہو، پگڑی اچھال، ٹھیک !
  5. ع

    خدا کی راہ میں، چل چل کے، موت پاؤں گا

    بہت رویا ذرا سا مسکرا لوں ہنسی چہرے پہ اپنے اب سجا لوں مجھے سودا تھا یا شاید جنوں تھا اب آتا ہوش ہے، اپنا پتا لوں کہاں اس دشت میں، ملتا ہے اپنا میں اپنے آپ کو سینے لگا لوں ٹھہر اے مسکراہٹ، میرے لب کی ! میں گزرے وقت کے صدمے بھلا لوں بہت ہنستی تھی دنیا مجھ پر اے دل ! اب اِس کی ذات کا ٹھٹھا اڑا...
  6. ع

    خدا کی راہ میں، چل چل کے، موت پاؤں گا

    اُس کی تو جے جے کار ہے جس کا مقام ہو پٹتا ہے وہ غریب کہ بندہ جو عام ہو اے عاقلو جہان کے، دیکھی تمہاری عقل چلتا ہوں اپنی راہ پہ، تم کو سلام ہو ! علم و ادب سے کام نہیں ہے کسی کو آج ہر کوئی چاہتا ہے کہ بس رام رام ہو اس بھیڑ میں، مَیں کیوں رہوں پیچھے اے ظالمو ! چاہوں نہ میں بھی کیوں، کہیں میرا...
  7. ع

    خدا کی راہ میں، چل چل کے، موت پاؤں گا

    میرے بھی دوست ہوتے، جو تالیاں بجاتے جب شعر میں سناتا، تو ساتھ گنگناتے وہ کیا ہے، میری عادت، ہرگز نہیں خوش آمد ورنہ، مرے اشارے، پر لوگ دوڑے آتے اے کاش ! ایسا ہوتا، جھکتے ہیں جن کے آگے یہ لوگ، در حقیقت، ان کا دِیا ہی کھاتے سچا جو شعر ہو گا، پہنچے گا ہر زباں تک رہ جائیں گے گَوّیے، گا گا، کہیں...
  8. ع

    خدا کی راہ میں، چل چل کے، موت پاؤں گا

    خدا کی راہ میں، چل چل کے، موت پاؤں گا نہیں ہے اور کوئی رہ، جدھر کو جاؤں گا میں ناتواں ہوں مگر میرا رب ہے طاقت ور جو تھک کے گر بھی گیا مَیں، تو ہاتھ اٹھاؤں گا یہ جانتے ہوئے، تم لوگ ہو غلط رہ پر میں کوئی سایہ نہیں ہوں، جو پیچھے آؤں گا مرے خدا کی رضا ہے اگر تو اے لوگو ! میں روکھی سوکھی سہی، پیٹ...
  9. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    وہ بہن، شکر ہے کہ اردو محفل کی رکن نہیں ہیں ۔
  10. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ہمیں بھی نمکین چیز بہت پسند ہے
  11. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    حالتِ ایمان کا کیسے پتا کِیا جا سکتا ہے ؟ صحت کا تو تھوڑا بہت اندازہ ہو جاتا ہے، مجھے ہر جاتے ہوئے لمحے اپنا ایمان کمزور ہی ہوتا ہوا محسوس ہوتا رہتا ہے ۔
  12. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    طوطوں کا ذکر کیے ہوئے، تقریباً ایک ماہ سے اوپر ہو چکا ہے
  13. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    دعاؤں کا سلسلہ کیوں رک گیا ہے ؟ 'السلام علیکم' سے آغاز کرتے ہیں ۔
  14. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ذرا سے حلوے سے بھی کام چل جائے گا، ہم سب آپس میں مل بانٹ کے کھا لیں گے ۔
  15. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    پاکستان کی طرح کراچی کا امیج بھی برا بنا ہوا ہے کہ وہاں امن و سکون نہیں ہے، شاید اس لیے بادل بھی وہاں جانے سے ڈرتے ہوں گے، لیکن اب تو ماشاء اللہ حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں ۔
  16. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    زیادہ مشکل بھی نہیں ہے، ان شاء اللہ اگلی بار کوشش کروں گا کہ نمازِ جمعہ ادا کر پاؤں ۔ دراصل ہم دو بھائی تقریباً ایک بجے دوکان کے لیے نکلتے ہیں، اور 20 پچیس منٹ رستے میں لگ جاتے ہیں، دوکان کھولنے اور دوکان لگانے میں بھی دس پندرہ منٹس لگ ہی جاتے ہیں، اور ہمارے وہاں مارکیٹ کی مسجد میں جمعہ کی جماعت...
  17. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ضروری تو یہی ہے کہ جمعہ پڑھا کروں، لیکن سچ بات یہ ہے کہ کام پر جانے کی ٹائمنگ ایک ہی ہونے کی وجہ سے میرا جمعہ اکثر رہ جاتا ہے، اور مجھے بھی ظہر ہی پڑھنا پڑتی ہے ۔
Top