جس طرح یہ بچہ پائپ کے نیچے سر دے کر کھڑا ہے، اس طرح کرنے میں بہت مزہ آیا کرتا تھا۔ ٹھنڈا ٹھنڈا پانی جب سر پر گرتا رہتا تھا۔ پانی کے لیے یہ جو بڑی چار دیواری ہے (معلوم نہیں کہ اس کو کیا کہتے ہیں) اس کے باہر جو ایک چھوٹی سی چار دیواری ہوا کرتی تھی بچہ پارٹی اسی میں نہا کر خوش ہو جایا کرتی تھی۔