ہڑپہ میں میرے بھی ایک چچا کی دوکان ہے، ہڑپہ اسٹیشن! میں ایک بار گیا تھا وہاں، جگہ دیکھنے کے قابل ہے!
ساہیوال میں تو ہمارا جیسے پورا شہر ہی رشتہ دار ہو۔ کھوکھا بازار، چھیاسی اور کوٹ خادم علی شاہ میں زیادہ رشتہ دار رہتے ہیں، میرے دو بھائیوں کا سسرال بھی ساہیوال میں ہی ہے!
خیر، آپ کے تفصیلی جواب...
ایک سوال میری جانب سے بھی، اگر اس طرح سوال کرنے کی اجازت ہے تو!
ساہیوال میں کس علاقہ سے تعلق ہے؟ میرے بہت سے رشتہ دار ساہیوال میں ہی رہتے ہیں، خاص طور پر ابو کی طرف سے تقریبا تمام رشتہ دار!
اور ہم لوگ بھی تقریبا تین چار سال کوٹ خادم علی شاہ میں رہ چکے ہیں!
رکیں! ایک سو پچاس سال پہلے نہیں، بلکہ اب یہ حال ہے کہ حلوائی صرف حلوہ نہیں بناتے، گلاب جامن، برفی، رس گلے اور نہ جانے کیا کیا بناتے ہیں، میرے ابو واقعی میں ابھی بھی حلوائی یعنی مٹھائی کی دوکان پر ہی کام کرتے ہیں!