کر لیں یقین۔ آگ لگانا محاورۃ بھی تو بولا جاتا ہے۔ میں نے مذکورہ کتابیں اپنی کتابوں سے علیحدہ کر کے چھوٹے بھائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دی تھیں، مجھے پورا یقین ہے کہ انہوں نے ردی والے کو بیچ کر اُس دن کچھ موج میلہ کیا ہوگا :)
گرفتہ است جہاں را غبارِ بیدردی
کجا رویم ازیں عالمِ خراب، کجا؟
صائب تبریزی
ساری دنیا کو سنگدلی و بے حسی و بیرحمی و بیدردی کے غبار نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، سو اِس عالمِ خراب سے کہاں چلے جائیں، آخر کہاں؟
جی میرا مبلغ علم برق صاحب کے بارے میں اتنا ہی تھا جتنا عرض کر دیا۔ ڈاکٹر صاحب اٹک کے تھے اور اٹک ہی سے اردو محفل کے ایک پرانے رکن سید شاکر القادری صاحب ہیں، انہوں نے شاید اس موضوع پر کوئی مضمون بھی لکھا تھا۔
باقی جو تائب والی بات ہے، تو اس کا پس منظر ذرا گہرا ہے۔ مسلمانوں میں ہمیشہ ہی سے ایک...
با سایہ تو را نمی پسندم
عشق است و ہزار بدگمانی
غنی کاشمیری
مجھے یہ بھی پسند نہیں کہ سایہ بھی تیرے ساتھ ہو کیونکہ جہاں عشق ہوتا ہے وہاں ہزار بدگمانیاں بھی ہوتی ہیں۔
بیا بیا کہ مرا بے تو زندگانی نیست
ببیں ببیں کہ مرا بے تو چشم جیجوں است
مولانا رُومی
آجا آجا کہ تیرے بغیر میری کوئی زندگی نہیں ہے، دیکھ دیکھ کہ تیرے بغیر میری آنکھیں ایسے ہیں جیسے جیجوں دریا۔
بیخود بوقتِ ذبح طپیدن گناہِ من
دانستہ دشنہ تیز نکردن گناہِ کیست؟
مرزا غالب دہلوی
ذبح کے وقت، بیخود ہو کر تڑپنا میرا ہی گناہ ہے لیکن جان بوجھ کر خنجر کو تیز نہ کرنا کس کا گناہ ہے؟
جامی نَرَود سوزِ تو از سینہ بگریہ
داغِ دلِ لالہ نشود شستہ بباراں
مولانا عبدالرحمٰن جامی
اے جامی، رونے سے تیرے دل کا سوز اور درد نہیں جانے کا، جیسے بارش سے لالہ کے پھول کے دل کا داغ نہیں دھلتا۔