چلیں اسی بات نے میرے لیے بھی مہمیز کا کام کیا ہے۔ انیسویں صدی کے ایک ایرانی بزرگ ہیں، رضا قلی خان ہدایت، شاعر بھی تھے لیکن ان کا اصل کام تذکرہ نویسی ہے۔ ان کے دو تذکرے بہت ہی مشہور اور مستند ہیں۔ ایک مجمع الفصحاء، دوسرا تذکرہ ریاض العارفین۔ ریاض العارفین میں فخرالدین رازی سے منسوب پانچ عربی کے...