نتائج تلاش

  1. محب علوی

    آبِ گم ۔۔۔۔غنودیم غنودیم

    مارک ٹوین پر بھی اخیر عمر میں کلبیت طاری ہو گئی تھی۔ مرزا کہتے ہیں کہ ان مشاہیر محتشم سے تمہاری مماثلت بس اسی حد تک ہے۔ بہرحال، قبل از وقت مایوس ہو جانے میں ایک فائدہ یہ دیکھا کہ ناکامی اور صدمے کا ڈنک اور ڈر پہلے ہی نکل جاتا ہے۔ بعض نامور پہلوانوں کے گھرانوں میں یہ رواج ہے کہ ہونہار لڑکے کے...
  2. محب علوی

    کلیات خلیل جبران

    یہ ہوئی نہ بات۔۔شاباش صد شکر کہ کلیاتِ جبران کی لاج رہ گئی۔ میں جانتا ہوں بہت موٹی کتاب ہے مگر عزم زندہ رہے تو پہاڑ بھی سر ہوجاتے ہیں یہ تو پھر کتاب ہے۔ :lol:
  3. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    لفظ اور صيغے پرانے زمانے ميں تذکير و تانيث کے قاعدے مقرر تھے، قاعدہ ياد ہوتو لباس اور بالوں وغيرہ سے پہچان ہوجاتي ہے، اب مخاطب سے پوچھنا پڑتا ہے، کہ تو مذکر ہے يا مونث اور بتا تيري رضا کيا ہے؟اس کے بعد اس سے صحيح صيغے ميں گفتگو کرتے ہيں يا ايران ہوتو اس کے ساتھ صيغہ کرتے ہيں۔ بہت سے واحد ايک...
  4. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    فعل ماضي ماضي ميں کسي شخص نے جو فعل کيا ہو اسے فعل ماضي کہتے ہيں، کرنے والا عموما اسے بھولنے کي کوشش کرتا ہے، ليکن لوگ نہيں بھولتے۔ ماضي کي کئي قسميں مشہور ہيں، سب سے زيادہ شاندار ماضي ہے، جس قوم کو اپنا مستقبل ٹھيک نظر نہ آئے وہ اس صيغے کو بہت استعمال کرتي ہے۔ ايک ماضي شکيہ ہے جن لوگوں کا...
  5. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    فعل ديگر فعل کي بنيادي قسميں دو ہيں، جائز فعل، ناجائز فعل، ہم صرف جائز فعل کے افعال سے بحث کريں گے، کيونکہ قسم دوئم پر پنڈت کو آنجہاني اور جناب جوش مليح آبادي مبسوط کتابيں لکھ چکے ہيں۔ فعل کي دو قسميں فعل لازم اور فعل متعدي بھي ہيں، فعل لازم وہ ہے جو کرنا لازم ہو، مثلا افسر کي خوشامد، حکومت...
  6. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    رامائن رامائن رامچندر جي کي کہاني ہے، يہ راجہ وسرتھ کے پرنس آف ويلز تھے،ليکن ان کي سوتیلي ماں کيکي اپنے بيٹےبھرت کو راجا بنانا چاھتي تھي اس کے بہکانے پر راجا وسرتھ نےرامچندر جي کوچودہ برس کے لئے گھر سے نکال ديا، ان کي راني سيتا کو بھي ان کے بھائي لچھمن بھي ساتھ ہو لئيے بن باس کے لئے نکلتے وقت...
  7. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    خانخاناں خانخاناں کا خطاب ذولفقار الدولہ کا تھا، اکبر کا سب سے کم عمر وزير تھا، ذہين اور خوش تقرير، اکبر اسے بہت عزيز رکھنے لگا اور باہر کي ولايتوں سے ہر طرح کے معاملت اس کے سپرد کر رکھي تھي، ٹوڈر مل کو يہ بات پسندنہ آئي کيونکہ خانخاناں کاميلان مہاراجہ سام گڑھ کے بجائے فغفور چين کي طرف زيادہ...
  8. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    برکات حکومت غير انگلشيہ عزيزو بہت دن پہلے اس ملک ميں انگريزوں کي حکومت ہوتي تھي اور درسي کتابوں ميں ايک مضمون برکات حکومت انگليشہ کے عنوان سے شامل رہتا تھا، اب ہم آزاد ہيں، اس زمانے کے مصنف حکومت کي تعريف کيا کرتے تھے، کيونکہ کے اس کے سوا کوئي چارہ بھي نہيں تھا، ہم اپنے عہد کي آزادي اور قومي...
  9. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    اکبر کی حکمت عملی اکبر ميں تعصب بالکل نہ تھا خصوصا شاديوں کے معاملہ ميں کچھ رياستيں فوجوں سے فتح کيں، باقي راجائوں کي بيٹيوں کواپنے حرم ميں اور ان کے علاقوں کو اپنے سلطنت ميں شامل کر ليا، آج کل کے سيٹھ اور مل مالک جو ايسا کرتے ہيں، تو يہ کوئي نئي بات نہيں۔
  10. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    ادب کی سرپرستی وغیرہ انارکلي ايک کنيز تھي جس کي وجہ سے شہزادہ سليم کا اخلاق خراب ہونےکا انديشہ تھا،اکبر نے اسے ديوار ميں چنوا ديا، ايک مصلحت اس ميں يہ تھي کہ سيد امتياز علي تاج اپنا معرکہ آرا ڈرامہ لکھ سکيں اور اردو ادب کے ذخيرے ميں ايک قيمتي اضافہ ہوسکے، درباري شاعري نظيري نيشا پوري نے ايک بار...
  11. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    پانی پت پاني پت ميں اس وقت تک صرف ايک لڑائي ہوئي تھي پاني پت والوں کا اصرار تھا ايک اور ہوني چاھئيے، چناچہ اکبر نے پہلي فرصت ميں بہيروبنگاہ کے ساتھ ادھر کا رخ کيا، ادھر سے ہيموں بقال لشکر جرار لے کر آيا، اس کے ساتھ توپيں بھي تھيں اور ہاتھي بھي تھے، ايک سے ايک سفيد گھوڑا ، گھسمان کا رن پڑا،...
  12. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    ہمارا ملک ايران ميں کون رہتا ہے؟ ايران ميں ايراني قوم رہتي ہے؟ انگلستان ميں کون رہتا ہے؟ انگلستان ميں انگريز قوم رہتي ہے؟ فرانس ميں کون رہتا ہے؟ فرانس ميں فرانسيسي قوم رہتي ہے؟ يہ کون سا ملک ہے؟ يہ پاکستان ہے اس ميں پاکستاني قوم رہتي ہوگي؟ نہيں اس ميں پاکستاني قوم نہيں رہتي ؟ اس میں...
  13. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    ایک دعا يا اللہ کھانے کو روٹي دے پہننے کو کپڑا دے رہنے کو مکان دے عزت اور آسودگي کي زندگي دے مياں يہ بھي کوئي مانگنے کي چيزیں ہيں؟ کچھ اور مانگا کر بابا جي آپ کيا مانگتے ہيں؟ ميں؟ ميں يہ چيزيں نہيں مانگتا ميں تو کہتا ہوں اللہ مياں مجھے ايمان دے نيک عمل کرنے کي توفيق دے بابا جي...
  14. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    دینِ الہی دينيات کي طرف اکبر کے شغف کو ديکھتے ہوئے وزير با تدبير ابوالفضل نے اس کے ذاتي استعمال کيلئے دين الہي ايجاد کر ديا تھا، اور يہ کہنے کي ضرورت نہيں کہ اس کے پہلے خليفہ کي ذمہ دارياں خود سنبھال لي تھيں، چڑھتے سورج کي پوجا کرنا اس مذہب کا بنيادي اصول تھا، مريد اکبر کے گرد جمع ہوتے تھے اور...
  15. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    پاکستان حدود اربعہ پاکستان کے مشرق ميں سيٹو ہے، مغرب ميں سنٹو، شمال ميں تاشقند اور جنوب ميں پاني يعني جائے مفر کسي طرف نہيں۔ پاکستان کے دو حصے ہيں، مشرق پاکستان اور مغربي پاکستان يہ ايک دوسرے سے بڑے فاصلے پر ہیں، اس کا اندازہ اب ہورہا ہے۔ دونوں کا اپنا اپناحدود اربعہ بھي ہے۔ مغربي پاکستان کے...
  16. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    بھارت يہ بھارت ہے، گاندھي جي يہي پيدا ہوئے تھے، لوگ ان کي بڑي عزت کرتے تھے، ان کو مہاتما کہتے تھے، چنانچہ مار کر ان کو يہیں دفن کر ديا اور سمادھي بنا دي، دوسرے ملکوں کے بڑے لوگ آتے ہيں تو اس پر پھول چڑھاتے ہيں، اگر گاندھي جي نہ مرتے يعني نہ مارے جاتے تو پورے ہندوستان ميں عقيدت مندوں کيلئے پھول...
  17. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    بابر بابر شاہ سمر قند سے ہندوستان آيا تھا، تاکہ يہاں خاندان مغليہ کي بنياد ڈال سکے، يہ کام تو وہ بحسن و خوبي اپنے وطن ميں بھي کرسکتا تھا، البتہ پاني پت کی پہلي لڑائي ميں اس کي موجودگي ضروري تھي، يہ نہ ہوتا تو وہ لڑائي ايک طرفہ ہوتي، ايک طرف ابراہيم لودھي ہوتا دوسري طرف کوئي بھي نہ ہوتا، لوگ اس...
  18. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    اکبر آپ نے حضرت ملا دو پيازہ اور بيربل کے ملفوظات ميں اس بادشاہ کا حال پڑھا ہوگا، راجپوت مصوري کے شاہکاروں ميں اس کي تصوير بھي ديکھي ہوگي، ان تحريروں اور تصويروں سے يہ گمان ہوتا ہے، کہ بادشاہ سارا وقت داڑھي گھٹوانے، مونچھيں تراشوائے، اکڑوں بيٹھا پھول سونگھتا رہتا تھا يا لطيفے سنتا رہتا تھا، يہ...
  19. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    پیاسا کوا ايک پياسا کوے کو ايک جگہ پاني کا مٹکا پڑا نظر آيا۔ بہت خوش ہوا ليکن يہ ديکھ کر مايوسي ہوئي کہ پاني بہت نيچے فقط مٹکے کي تہہ ميں تھوڑا سا ہے۔ سوال يہ تھا کہ پاني کو کيسے اوپر لائے اور اپني چونچ تر کرے۔ اتفاق سے اس نے حکايات لقمان پڑھ رکھي تھي پاس ہي بہت سے کنکر پڑے تھے اس نے اٹھا کر...
  20. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    کبوتر بڑے کام کا جانور ہے۔يہ آباديوں ميں جنگلوں ميں، مولوی اسمعيل ميرٹھي کي کتاب ميں غرض يہ کہ ہر جگہ پايا جاتا ہے ۔کبوتر کي دو بڑي قسميں ہيں۔ نيلے کبوتر ۔سفيد کبوتر ، نيلے کبوتر کي بڑي پہچان يہ ہے کہ وہ نيلے رنگ کا ہوتا ہے سفيد کبوتر بالعموم سفيد ہي ہوتا ہے۔کبوتروں نے تاريخ ميں بڑے بڑے...
Top