ہمارے یہاں ربڑ والا کھیل زیادہ کھیلا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ 'بانسی تیلے' کی مدد سے تیر کمان بھی بنائے جاتے تھے۔ بس ان دو چیزوں سے ہمارے یہاں جنگیں ہوا کرتی تھیں۔
تھوڑی بہت سمجھ آ گئی ہے، یہ کام تو بچوں کے حساب سے کافی Tricky معلوم ہوتا ہے۔ ہم لوگوں نے بھی کبھی نہیں کیا تھا اور نہ ہی میں نے کبھی کسی کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
گاوں میں بھی ہم لوگ جاتے رہتے تھے ۔ مگر یہ چیزیں واقعی نظر سے نہیں گزریں۔ کہیں نہ کہیں بنائی ضرور جاتی ہوں گی۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ بالکل بھی استعمال نہ کی جاتی ہوں۔
بچپن میں ہم لوگ جوتیوں کے خالی ڈبے میں سوراخ کر کے کچھ 'کانوں' اور آئس کریم کے لیے استعمال ہونے والے لکڑی کے چمچ کی مدد سے ہینڈ بال گیم بنایا کرتے تھے۔