نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    محرم نہیں ہے تو ہی نوا ہائے راز کا یاں ورنہ جو حجاب ہے پردہ ہے ساز کا (غالب) (اس شعر میں‌ وحدت الوجود کی طرف اشارہ ہے)
  2. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    بہت شکریہ اعجاز صاحب - والد صاحب بتاتے ہیں کہ ہمارے گھر میں بھی نمکدان باقاعدگی سے آتا تھا - لیکن شائد میرے بچپن سے پہلے کی بات ہے کیونکہ مجھے یاد نہیں - بہت شکریہ مسٹر گرزلی آپ نے اچھا واقعہ پوسٹ کیا - مجید لاہوری واقعی کافی بھاری تن و توش کے انسان تھے اور شاعر کم اور پہلوان زیادہ نظر آتے تھے -
  3. فرخ منظور

    اقبال عظیم مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا، سرِ بزم رات یہ کیا ہوا - اقبال عظیم

    مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا، سرِ بزم رات یہ کیا ہوا مری آنکھ کیسے چھلک گئی، مجھے رنج ہے یہ برا ہوا مری زندگی کے چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نہیں ابھی روشنی ابھی تیرگی، نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا مجھے جو بھی دشمنِ جاں ملا وہی پختہ کارِ جفا ملا نہ کسی کی ضرب غلط پڑی، نہ کسی کا تیر خط ہوا مجھے آپ کیوں...
  4. فرخ منظور

    افتخار عارف دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو - افتخار عارف

    دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو میں اس سے جھوٹ بھی بولوں تو مجھ سے سچ بولے مرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو میں اس کے ہاتھ نہ آؤں وہ میرا ہو کہ رہے میں گر پڑوں تو میری پستیوں کا ساتھی ہو وہ میرے نام کی نسبت سے معتبر ٹھرے گلی گلی میری...
  5. فرخ منظور

    شام کی گفتگو ،ہو تم شائد

    درست املا شاید ہے اور یہ باید کے وزن پر ہے - یعنی شا-ید
  6. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    تھا یہ محبت کا اثر، آدھا اِدھر‘ آدھا اُدھر بٹ کر رہا دردِ جگر، آدھا اِدھر‘ آدھا اُدھر آئین میں ترمیم کر، انصاف سے تقسیم کر! جنسِ وفا، حسنِ نظر، آدھا اِدھر‘ آدھا اُدھر شاداب کِشتِ حُسن ہو، سیراب ذوقِ عشق ہو دریا بہا اے چشمِ تر، آدھا اِدھر‘ آدھا اُدھر ابرِ کرم کھل کر برس، کھل کر برس،...
  7. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    حاذق الملک نہ کوئی بھی رہا میرے بعد کون دیگا تجھے کھجلی کی دوا میرے بعد مرغیاں، کوفتے، مجھلی، بھنے تیتر، انڈے کس کے گھر جائے گا سیلابِ غذا میرے بعد فاتحہ خوانی میں احباب اڑائیں گے پلاؤ اور کریں گے مری بخشش کی دعا میرے بعد اک یہی چیز ہے جو خیر سے ہے بے راشن کون کھائے گا کلفٹن کی ہوا میرے بعد...
  8. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    عید ملنے کا اِک بہانہ ہوا کاٹ کر جیب وہ روانہ ہوا لیڈری میں بھلا ہوا ان کا “بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا“ ایک مینڈھے پہ ہی نہیں موقوف تجھ پہ قربان اِک زمانہ ہوا ہے یہ اِک یادگار “ویول“ کی “لاڑکانہ“ سے “لڑکانہ“ ہوا یہ عوامی بنا رہے ہیں “لیگ“ کیا مذاق ان کا عامیانہ ہوا جہاں رہتے...
  9. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    بارش کا “لالو کھیت “ میں لشکر پھسل پڑا گویا “بحالیات“ کا دفتر پھسل پڑا ہر سمت تیرنے لگیں “منصوبہ بندیاں“ بادل جو ہرطرف سے ہوا پر پھسل پڑا لاٹھی کو ٹیک کر جو ستوں کو کھڑا کیا چھجا ذرا رکا تھا کہ چھپر بھسل پڑا چُپ چاپ ایک جھگی جو پانی میں بہہ گئی اک جھونپڑا بھی شور مچا کر پھسل پڑا...
  10. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    ہائے یہ کیسا غضب اے چشمِ پُر فن کردیا دل مرا مومن تھا جسکو تو نے میمن کردیا ظُلمتِ شب میں جلائے دل کے داغوں کے چراغ عشق نے ہر اشک کو بادام روغن کردیا جلوہء تہذیبِ حاضر کی ترقی کے نثار مرد کو چھکڑا کیا عورت کو انجن کردیا کل کہا یہ ایک “مِس“ کے جلوہء بیباک نے اے کراچی جا! تجھے صد رشکِ لندن...
  11. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    سخت دشوار ہے “بیڑی“ کا “کونڈر“ ہونا بہت آساں ہے “منسٹر“ کا گورنر ہونا اس کو بزنس کی ضرورت نہ کسی سروس کی جس کی تقدیر میں ہو قوم کا لیڈر ہونا یہ “پرواڈگہہِ“ عالم میں قدم رکھنا ہے لوگ آسان سمجھتے ہیں “منسٹر“ ہونا طوقِ زرّیں ہمہ در گردنِ خرمی بینم بہتر اس دور میں انسان سے ہے “خَر“ ہونا...
  12. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    الاٹ بنگلہ ہوا اور نہ کارخانہ ملا! پناہ گیر کو فٹ پاتھ پر ٹھکانہ ملا جنابِ قیس کی صحرا نوردیاں نہ گئیں جو “منگھا پیر“ سے نکلا تو “لاڑکانہ“ ملا “ستارہ“ ڈانس میں لاکھوں روپے کما لائی جنابِ شیخ کو چندے میں ایک آنہ ملا ہر اک قدم پہ ملے راہزن بہت لیکن رہِ وفا میں ہمیں کوئی رہنما نہ ملا...
  13. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    کیا ہو رہا ہے؟ میں کہتا ہوں کہ “یہ کیا ہورہا ہے؟“ وہ کہتے ہیں“ سب اچھا ہورہا ہے“ میں کہتا ہوں “گرانی بڑھ رہی ہے بہت دشوار جینا ہورہا ہے“ فقیرالدین کا ہے حال پتلا امیرالدین موٹا ہورہا ہے وہ کہتے ہیں “تمہاری کھوپڑی کا یقینا“ پیچ ڈھیلا ہورہا ہے“ گرانی کی شکائت کر رہے ہو؟ کرم یہ...
  14. فرخ منظور

    شام کی گفتگو ،ہو تم شائد

    بہت اچھا کلام ہے زہرا علوی صاحبہ -
  15. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    جی شمشاد بھائی ارادہ تو ایسا ہی ہے کہ جو کلام مجھے پسند ہے وہ سارا پوسٹ کردوں -
  16. فرخ منظور

    اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

    بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی جیسی اب ہے تری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی
  17. فرخ منظور

    تین اشعار تازہ بتازہ۔۔۔

    یہ کل تو شائد کل بھی نہ سیدھی ہو - :)
  18. فرخ منظور

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    براہِ مہربانی گرو جی موضوع کا خیال رکھیے - موضوع سے ہٹ کر پوسٹ نہ کریں تو بہت نوازش ہوگی - بہت شکریہ!
  19. فرخ منظور

    جب تک اُمیدِ وصل کے صحراؤں میں رہا - مقسط ندیم

    بہت شکریہ محمد احمد صاحب!
  20. فرخ منظور

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    بہت شکریہ خرم - میں نے یہ دھاگہ اسی مقصد کے تحت شروع کیا تھا کہ جو ممبران غالب کی شاعری کو عاشقانہ شاعری سمجھتے ہیں وہ غالب کے عاشقانہ اشعار یہاں لکھیں اور میں ان کی غیر عاشقانہ تشریح کروں - لیکن ایسا ہو نہیں‌سکا -
Top