ایک تو یہ قربانی کا گوشت اللہ جانے کب ختم ہوگا۔ بیوی مزے سے دال گوشت پکا کر کھا رہی ہے، تینوں بچوں نے باہر سے برگر اور نہ جانے کیا کیا لا کر کھایا ہے۔ مجھ بے زبان کو زبردستی کھانے پڑ گئے کہ ایک بار شادی سے پہلے کسی ترنگ میں اُس سے کہہ دیا تھا کہ مجھے دال گوشت اچھے لگتے ہیں، آج تک اس کی سزا بھگت...