نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    محسن نقوی ::::: سانسوں کے اِس ہُنر کو نہ آساں خیال کر ::::: Mohsin Naqvi

    غزلِ محسن نقوی سانسوں کے اِس ہُنر کو نہ آساں خیال کر زندە ہُوں، ساعتوں کو میں صدیوں میں ڈھال کر مالی نے آج کتنی دُعائیں وصُول کِیں کُچھ پُھول اِک فقیر کی جُھولی میں ڈال کر کل یومِ ہجر، زرد زمانوں کا یوم ہے شب بھر نہ جاگ، مُفت میں آنکھیں نہ لال کر اے گرد باد! لوٹ کے آنا ہے پھر مجھے...
  2. طارق شاہ

    ناصر کاظمی ::::: کہیں اُجڑی اُجڑی سی منزِلیں، کہیں ٹُوٹے پُھوٹے سے بام و در ::::: Nasir Kazmi

    غزلِ ناصر کاظمی کہیں اُجڑی اُجڑی سی منزِلیں، کہیں ٹُوٹے پُھوٹے سے بام و در یہ وہی دِیار ہے دوستو! جہاں لوگ پِھرتے تھے رات بھر میں بھٹکتا پِھرتا ہُوں دیر سے ، یونہی شہر شہر، نگر نگر کہاں کھو گیا مِرا قافلہ، کہاں رہ گئے مِرے ہمسفر جنھیں زندگی کا شعُور تھا انھیں بے زری نے بِچھا دِیا جو گراں...
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِل پہ قابُو ہو، تو ہم بھی سرِمحفِل دیکھیں وہ خمِ زُلف ہے کیا، صُورتِ زیبا کیا ہے توصیف تبسّم
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بات کیا ہے کہ بات بھی ہم سے آپ کو دیکھ کر نہیں ہوتی صبا اکبرآبادی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک لُطفِ خیال کا لمحہ حاصلِ ماہ وسال ہوتا ہے صبا اکبرآبادی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جب وہ پُرسانِ حال ہوتا ہے بات کرنا مُحال ہوتا ہے صبا اکبرآبادی
  7. طارق شاہ

    فراز احمد فراز ::::: اماں مانگو نہ اِن سے جاں فِگاراں، ہم نہ کہتے تھے ::::: Ahmad Faraz

    باعثِ صد اِفتخار ہُوا شیئر کرنا شُکریہ اِظہارِ خیال پر :)
  8. طارق شاہ

    فراز احمد فراز ::::: اماں مانگو نہ اِن سے جاں فِگاراں، ہم نہ کہتے تھے ::::: Ahmad Faraz

    بالخصوص، فراز صاحب کی کیا بات ہے شکریہ اظہارِ خیال پر :)
  9. طارق شاہ

    وہ دن کب کے بیت گئے جب دل سپنوں سے بہلتا تھا۔خلیل الرحمن اعظمی

    بہت اچھّا انتخاب بہت سی داد :) دُنیا بھر کی رام کہانی کِس کِس ڈھنگ سے کہہ ڈالی غزل میں ایک ' کس' ٹائپ ہونے سے رہ گئی ہے درست کر لیجئے :)
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قسمت میں نہیں خاک خلش، آپ یہ سمجھیں پتھر سے بنی شمع کے پروانے ہوئے ہیں شفیق خلش
  11. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: اِظہارِ محبّت پہ جو انجانے ہُوئے ہیں ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش اِظہارِ محبّت پہ جو انجانے ہُوئے ہیں کہتے ہیں مجھے سب سے کہ، دِیوانے ہُوئے ہیں ہر شخص لئے آتا ہے مضمون نیا اِک کیا دِل کی کہی بات پہ افسانے ہوئے ہیں سوچیں تو تحمّل سے ذرا بیٹھ کے لمحہ کیوں عرضِ تمنّا پہ یُوں بیگانے ہُوئے ہیں سمجھیں نہیں احباب قیامت سے نہیں کم اب...
  12. طارق شاہ

    حمایت علی شاعِر ::::: نالۂ غم، شُعلہ اثر چاہیے ::::: Himayat Ali Shair

    غزلِ نالۂ غم، شُعلہ اثر چاہیے چاکِ دِل اب تا بہ جگر چاہیے کِتنے مہ و نجْم ہُوئے نذرِ شب اے غمِ دِل اب تو سَحر چاہیے یُوں تو نہ ہوگا کبھی دِیدارِ دوست اب تو کوئی راہِ دِگر چاہیے منزِلیں ہیں زیرِ کفِ پا، مگر ایک ذرا عزمِ سفر چاہیے تشنگئ لب کا تقاضہ ہے اب بادہ ہو یا زہر مگر چاہیے...
  13. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: شاعری ساز ہے ، آواز ہے، تصویریں ہیں ::::: Shafiq Khalish

    شاعری ! شفیق خلش شاعری ساز ہے ، آواز ہے، تصویریں ہیں جس کی ہر حرف میں رقصاں کئی تعبیریں ہیں ہیں مناظر لِئے احساس کو چُھوتی سطریں ایک اِک شعر کی کیا کیا نہیں تفسیریں ہیں یہ دِکھائے کبھی ہر رات سہانا سپنا اور کبھی خواب کی اُلٹی لِکھی تعبیریں ہیں تیغ زن مدِّ مُقابل ہیں عقائِد، تو کہیں بھائی...
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جن کا حسرت میں بَدل جانا یقینی ہو خلش ! دِل میں ایسے بھی تو ارمان ہُوا کرتے ہیں شفیق خلش
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِٹ چَلے میری اُمیدوں کی طرح حرف، مگر آج تک تیرے خطوں سے تِری خوشبو نہ گئی اختر شیرانی
  16. طارق شاہ

    ::::: جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہُوں ::::: Hafeez Jullundhri

    غزلِ حفیظ جالندھری جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہُوں وہیں ڈوبا ہُوا پایا گیا ہُوں بہ حالِ گُمرہی پایا گیا ہُوں حرَم سے دیر میں لایا گیا ہُوں بَلا کافی نہ تھی اِک زندگی کی دوبارہ یاد فرمایا گیا ہُوں بَرنگِ لالۂ وِیرانہ بیکار کِھلایا اور مُرجھایا گیا ہُوں اگرچہ ابرِ گوہر بار ہُوں میں مگر آنکھوں...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صُبْح پُھوٹی، تو آسماں پہ تِرے رنگِ رُخسار کی پُھوہار گِری رات چھائی، تو رُوئے عالَم پر تیری زُلفوں کی آبشار گِری فیض احمد فیض
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ ڈگمگائے کبھی ہم وفا کے رستے میں چراغ ہم نے جَلائے ہَوا کے رستے میں حبیب جالب
Top