شفیق خلش شفیق خلش ::::: اِظہارِ محبّت پہ جو انجانے ہُوئے ہیں ::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین
غزلِ

شفیق خلش

اِظہارِ محبّت پہ جو انجانے ہُوئے ہیں
کہتے ہیں مجھے سب سے کہ، دِیوانے ہُوئے ہیں

ہر شخص لئے آتا ہے مضمون نیا اِک
کیا دِل کی کہی بات پہ افسانے ہوئے ہیں

سوچیں تو تحمّل سے ذرا بیٹھ کے لمحہ
کیوں عرضِ تمنّا پہ یُوں بیگانے ہُوئے ہیں

سمجھیں نہیں احباب قیامت سے نہیں کم
اب اور نہ مِلنے کے جو ہرجانے ہُوئے ہیں

اب خود ہی چَھلک جاتے ہیں آنکھوں سے مِری اشک
لبریز غمِ ہجر سے پیمانے ہُوئے ہیں

قسمت میں نہیں خاک خلش، آپ یہ سمجھیں
پتھر سے بنی شمع کے پروانے ہوئے ہیں

شفیق خلش
 
Top