وہ غباروں والا بھی دھاگے لمبے رکھنے کے الگ پیسے لیتا ہے۔ آپ کے پاس کوئی دھاگے والی نلکی نہیں پڑی ہوئی؟ دادی اماں کے پان دان سے ہم پان تو کھاتے تھے دھاگے بھی نکال لیں۔
ٹوکنے کی عادت گئی نہیں ثمرین کی۔ اسے بتا دیں کہ سودا لانے کے لیے جو پیسے دئے جائیں اس میں ہیر بھیر کو "ٹکی" کہتے ہیں۔ ایک 'ٹکی' وہ بھی ہوتی ہے جو کپڑوں پر لگ جاتی ہے۔ جسے 'ٹک' بھی کہتے ہیں!
زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور ابھی زمین پر بیٹھ کر ہی چائے پی رہا ہوں، لیکن اس کو کچھ اور نہ سمجھا جائے ۔ ایسے ہی مجھے فرش پر بیٹھ کر زیادہ اچھا محسوس ہوتا ہے۔