تو آپ کیا سمجھے کہ یہ دھاگے صرف سلائی کڑھائی کے لیے ہی استعمال کئے جاتے ہیں؟ ویسے اگر دیکھا جائے تو کیسے کیسے رنگ برنگے دھاگے پڑے ہوئے ہیں یہاں محفل میں۔
ایک اور بات بھی یاد آئی، یہاں پنجاب میں تندور سے روٹیاں لگوانے کا بھی رواج ہے۔ اور اس کے بدلے میں کبھی "پیڑے" دے دئے جاتے تھے اور کبھی پیسے۔ اکثر ہم لوگ گھر سے پیسے لے کر جاتے تھے اور روٹیاں لگوانے کے بدلے میں پیڑے دے کر آ جاتے تھے۔