کھانا کھا کر ریسٹورینٹ سے باہر آئے تو سوچا دوسری دوکانوں پر بھی نظر کرم فرمالیں مبادا پھر یہ وقت آئے نہ آئے۔ چناں چہ مختلف دکانوں میں قدم رنجہ فرماتے رہے۔ ایک دوکان کی قسمت جاگی اور اس پر کرم و عنایات کی برسات کردی۔ سووینئر کے طور پر ایک شو پیس لیا۔ شیشے کا باکس جس میں تاج محل بنا تھا اور...