افراد کو اپنے منافع، جماعتوں کو اپنی اغراض اور خاص طور پر رعایت یافتہ طبقوں کو اپنے مفادات سے بلند ہو کر معاملات پر سوچنے اور فیصلہ کرنے کی سعی کرنا چاہیے۔ مقبول باتوں سے زیادہ معقول باتیں کرنے کی عادت ڈالنا چاہیے۔ صورتِ حال ہم سے اب کچھ زیادہ ہی حقیقت پسندی کی مطالبہ کر رہی ہے۔ اگر ہم نے اس...