نتائج تلاش

  1. نبیل

    پیغامات کا شکریہ ادا کریں!

    السلام علیکم، آپ دوست ایک دوسرے کی تحاریر کی تعریف کرتے ہوئے من ترا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگو کا سا سماں پیدا کر دیتے ہیں۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے آپ کے لیے دوسروں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرنے کا موڈ نصب کیا ہے۔ اب آپ کو ہر پوسٹ کے ساتھ Thanks کا بٹن نظر آئے گا جسے کلک کرنے سے اس پوسٹ...
  2. نبیل

    پاکستان کو ہم نے کیا دیا۔۔۔

    شگفتہ کس دھاگے کی بات کر رہی ہیں آپ؟
  3. نبیل

    پاکستان کو ہم نے کیا دیا۔۔۔

    زبردست رضوان۔ بہت خوشی ہوئی آپ کی تحریر پڑھ کر۔ مجھے جتنا میرے ملک نے دیا ہے اس کا میں کبھی عشر عشیر بھی نہیں لوٹا پاؤں گا۔ میں نے زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اللہ تعالی نے مجھے بہت سی خوشیوں سے نوازا ہے لیکن نہ ان کامیابیوں میں میری قابلیت کا کوئی ہاتھ ہے اور نہ ہی میری کوئی...
  4. نبیل

    تعارف خادم ادب

    آفریدی صاحب، کمال ہمت ہے آپ کی۔ بیگم سے جو جیب خرچ ملتا ہے اس میں سے بھی آپ کچھ بچت کر لیتے ہیں۔ ;)
  5. نبیل

    پیر سید صاحب اور ٹیکنالوجی

    ارے نہیں فاتح، اس کے لیے علیحدہ سب ڈومین allocate کر لیں گے۔ :) آستانہ ڈاٹ اردو ویب ڈاٹ آرگ۔ :cool:
  6. نبیل

    ابن ضیاء فونٹ

    زبردست عمار، بہت اچھا کام کیا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ فونٹ‌ بنانے کا فن کم از کم نسخ کی حد تک عام ہوتا جا رہا ہے۔ انشاءاللہ وہ وقت بھی آئے گا جب نستعلیق ٹائپوگرافی پر بھی لوگوں کو دسترس حاصل ہوتی جائے گی۔ تم اس فونٹ پر کام مکمل کر لو تو بتا دینا۔ اسے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیا جائے گا۔...
  7. نبیل

    پاکستان کو ہم نے کیا دیا۔۔۔

    یہاں اصل سوال کا جواب کوئی دے ہی نہیں رہا۔ سب آ کر جلی کٹی سنانے پر اترے ہوئے ہیں۔ شگفتہ، میرے خیال میں آپ خود ہی اس موضوع پر اظہار خیال کریں کہ آپ پاکستان کے لے کیا کرنا چاہتی ہیں اور اب تک آپ کو اس میں کیا کامیابی نصیب ہوئی ہے؟
  8. نبیل

    تعارف خادم ادب

    خوش آمدید آفریدی صاحب۔ محفل فورم پسند کرنے کا بھی بہت شکریہ۔ ہمیں بھی آپ کا انداز گفتگو بہت پسند ہے۔ آپ نے شاید دیکھا ہو کہ یہاں پشتو کمپیوٹنگ پر بھی کام ہو رہا ہے۔ کیا آپ کا فرضی (جی لالہ) کے ساتھ تعارف ہے جو حجرہ فورم چلا رہے ہیں؟
  9. نبیل

    تاسف فرزانہ جیمس کے لیے دعا

    بہت پریشان کن خبر ہے۔ اللہ تعالی انہیں اس تکلیف سے نجات عطا کرے اور ان کی مشکل آسان کرے۔ آمین۔
  10. نبیل

    پیر سید صاحب اور ٹیکنالوجی

    وارث صاحب پھر تو آرے آرے می کنم، با خلق ما را کار نیست والا سماں پیدا ہو جائے گا۔ میں نے یہ قوالی لائیو سنی ہوئی ہے اور اس میں حال اور دھمال بھی۔ :)
  11. نبیل

    پشتو سی ایچ موڈ کے لیے مدد درکار!

    فرضی، اردو فورم سکرپٹس php5 پر ٹیسٹ نہیں ہوئے ہوئے اگرچہ تمہارے بتائے ہوئے ایرر کا اس سے کوئی تعلق نظر نہیں آ رہا۔ تم نے سی ایچ موڈ کی فائلیں اپلوڈ‌ کرنے سے پہلے پرانی فورم کی فائلیں ڈیلیٹ کی تھی یا نہیں؟ صرف config.php فائل باقی رہنی چاہیے۔
  12. نبیل

    اعزازات کا نظام!

    ٹھہرو ٹھہرو۔۔ کیا تم الف نظامی کی بات کر رہے ہو؟ کیا یہ صرف نیٹ ملاقات تھی یا حقیقی زندگی میں ملاقات ہوئی تھی؟
  13. نبیل

    پیر سید صاحب اور ٹیکنالوجی

    محب تمہاری بات درست ہے۔ اب جہاں جلال ہے تو وہاں اس کے مقابلے میں بھی جمال بھی ہونا ضروری ہے۔ ایسا کرو کہ زکریا کے جلال سے ڈر کر بھاگنے والوں کو اپنا جمال دکھا دیا کرو تاکہ جلال کا اثر نیوٹرلائز ہوجائے۔ :cool:
  14. نبیل

    پشتو سی ایچ موڈ کے لیے مدد درکار!

    فرضی تمہارے انسٹال کیے ہوئے سی ایچ موڈ فورم میں ویژوئل کنفرمیشن پرانی والی ہے۔ کیا تم نے دوسرا ویژوئل کنفرمیشن موڈ استعمال نہیں کیا ہے ؟
  15. نبیل

    آڈیو/ویڈیو میڈیا کے روابط پوسٹ کرنے کا سسٹم (آٹو میٹک میڈیا ایمبیڈنگ)!

    السلام علیکم محفل فورم کے نئے سیٹ اپ میں آڈیو/ویڈیو میڈیا کے روابط پوسٹ کرنے کا ایک بہتر نظام شامل کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں صرف اس میڈیا کا یوآرایل پوسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور کسی خاص بی بی کوڈ کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑتی۔ مثال کے طور پر اگر ذیل کا ربط پوسٹ کیا جائے...
  16. نبیل

    پشتو سی ایچ موڈ کے لیے مدد درکار!

    فرضی، ویب ہوسٹ پر کہاں انسٹال کیا ہے تم نے؟ hierarchy_pro تھیم پر کام کرنے سے پہلے میں تمہیں اٹیچمنٹ موڈ اور آئی ایم پورٹل موڈ کی فائلیں بھیجوں گا۔ میں نے ان میں بھی پشتو اوپن پیڈ کے حوالے سے تبدیلیاں کی ہیں۔ البتہ کچھ لینگویج فائلوں کے ترجمے کا کام باقی ہے جو کہ تم کرو گے۔ اس کی تفصیل میں...
  17. نبیل

    پیر سید صاحب اور ٹیکنالوجی

    اردو ویب پر یہ کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ زکریا پہلے ہی سلسلہ بھوپالیہ کے بزرگ نظر آ رہے ہیں۔ ;) اب بس ایک فلیش انیمیشن مل جائے تو تعویز گنڈوں کا کام بھی سٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔ :)
  18. نبیل

    پیر سید صاحب اور ٹیکنالوجی

    ماوراء، کیا خیال ہے اردو ویب پر یہ سروس نہ آفر کرنا شروع کر دیں؟ :)
  19. نبیل

    پیر سید صاحب اور ٹیکنالوجی

    پھر تو یہ پیر صاحب خاصے ناکارہ ہیں جن کے جادو کا آپ پر اثر نہیں ہوا۔ :)
  20. نبیل

    پیر سید صاحب اور ٹیکنالوجی

    اگر آپ کے سسرالیوں نے ان پیر صاحب کو پہلے ہی ہائر کر لیا ہو تو پھر؟ :rolleyes:
Top