نوسٹلجیا کو نظر انداز کرنا میرے خیال میں ممکن نہیں ہوتا جب آپ وہ کتاب پڑھ رہے جو مصنف کی کسی جگہ سے جذباتی وابستگی کی بناء پر تشکیل پائی ہو۔ یوں بھی دوسروں کے ماضی کے قصے کم از کم مجھے تو نوسٹلجیا میں مبتلاء کر دیتے ہیں حالانکہ وہ میرے ماضی سے بھی کافی بعید کی باتیں ہوتی ہیں۔ اس کتاب کے پیش لفظ...