اموی خلیفہ ہشام بن عبدالملک کا دربار آراستہ ہے کہ ایک رومی راہب (عبادت گزار) دربار میں حاضر ہوتا ہے اور کہتا ہے میرے ذہن میں چند سوالات ہیں کئی یہودیوں اور عیسائیوں سے میں نے اس کے جوابات طلب کیے لیکن مجھے کوئی مطمئن نہ کرسکا اب میں مسلمانوں کے پاس آیا ہوں۔ پہلا سوال یہ ہے کہ خدا سے پہلے کون...