صفحہ: 766
اور پھر جب وہ ایلی سے ملے گا تو کہے گا۔ “ایلی صاحب اتفاق سے - - - - - - “
لیکن جلد ہی ٹوٹتے تارے کے وہ روشن ذرات بکھر گئے روشنی بجھ گئی اور وہی تاریکی چھا گئی۔
“نہیں نہیں اس معاملے میں میں مجبور ہوں۔ میں ان سے وعدہ کر چکی ہوں کہ اس بارے میں ضد نہیں کروں گی۔“ سادی چلاتی۔ “خاندانی...